تمل ناڈو : بس حادثے میں 21 زخمی

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 22-10-2025
تمل ناڈو : بس حادثے میں 21 زخمی
تمل ناڈو : بس حادثے میں 21 زخمی

 



تِنڈیونم/ آواز دی وائس
تمل ناڈو کے ضلع وِلّوپورم کے تِنڈیونم میں بدھ کی صبح بارش کے باعث پھسلن بھری سڑک پر ایک بس الٹ جانے سے پانچ خواتین سمیت 21 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ یہ بس پَتّوکوٹّئی سے چنئی جا رہی تھی، جب صبح تقریباً ساڑھے تین بجے تِنڈیونم کے جَکّم پٹّئی کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔ تِنڈیونم پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے بتایا کہ 21 زخمیوں میں سے چار افراد کی حالت نازک ہے، جبکہ ایک شخص کا بازو کٹ گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور نے رفتار کم کیے بغیر موڑ کاٹنے کی کوشش کی، جس کے دوران وہ گاڑی پر قابو کھو بیٹھا۔ بارش کے سبب سڑکیں بہت پھسلن بھری تھیں۔ حادثے میں ڈرائیور بال بال بچ گیا۔
افسر نے مزید بتایا کہ ہم نے ڈرائیور کے خلاف ہندوستانی تعزیری ضابطہ  کی دفعہ 281 (عوامی سڑک پر لاپرواہی سے گاڑی چلانا) اور 125 (لاپرواہی سے انسانی جان کو خطرے میں ڈالنا) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔