جموں و کشمیر: ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 01-09-2025
جموں و کشمیر: ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام
جموں و کشمیر: ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام

 



جموں/ آواز دی وائس
جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے مینڈھر سیکٹر میں کنٹرول لائن (ایل او سی) پر ہندوستانی فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ حکام نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
حکام کے مطابق، سرحد پر تعینات جوانوں نے پاکستان کے قبضے والے کشمیر (پی او کے) سے ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش کرتے دہشت گردوں کے ایک گروہ کو دیکھا تھا۔
یہ سرگرمی صبح بالاکوٹ علاقے کے ڈبّی گاؤں کے قریب دیکھی گئی۔
دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا لیکن کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔ حکام نے بتایا کہ پورے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور ایک وسیع سرچ آپریشن جاری ہے۔