انڈونیشائی وزیر محمد محفوظ کی وزیراعظم مودی سے ملاقات

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 30-11-2022
انڈونیشائی وزیر محمد محفوظ کی  وزیراعظم مودی سے ملاقات
انڈونیشائی وزیر محمد محفوظ کی وزیراعظم مودی سے ملاقات

 


نئی دہلی: انڈونیشیا کے نائب وزیراعظم محمد محفوظ ایم ڈی کی قیادت میں ایک وفد نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے گذشتہ روز 29 نومبر 2022 کو ملاقات کی۔

 انڈونیشا کے قومی اخبار انطانیہ نیوز نے وزیر محفوظ اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات کی رپورٹ شائع کرتے ہوئے کہا کہ محمد محفوظ اور وزیر اعظم مودی کے درمیان بنیاد پرستی کی روک تھام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انڈونیشا کے نائب وزیراعظم محمد محفوظ  ایم ڈی نے کہا کہ انڈونیشیا ہندوستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہم ہندوستان کی طرف سے تعاون کی دعوت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ انڈونیشیائی وفد ہندوستانی وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے بھی ملا۔ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ٹوئٹ کے ذریعہ اس کی اطلاع دی۔

 

خیال رہے کہ علما کی اکثریت پر مشتمل انڈونیشائی وفد نئی دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر میں منعقد ہونے والی بین المذاہب کانفرنس میں شرکت کے لیے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کی درخواست پر آئے تھے۔

اس کانفرنس میں تین اجلاس ہوئے، جن کے موضوعات 'اسلام' تسلسل اور تبدیلی'، 'مذاہب کے درمیان مفاہمت: مشق اور تجربہ' اور 'ہندوستان-انڈونیشیا میں بنیاد پرستی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنا' تھے۔

 ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان گذشتہ 29 نومبر 2022 کو قومی راجدھانی دہلی میں ایک بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس میں انڈونیشیا کے نائب وزیراعظم محمد محفوظ کی قیادت میں علما کے ایک کثیر وفدنے شرکت کی۔ اس کانفرنس کا افتتاح ہندوستان کے قومی سلامتی کےمشیر اجیت ڈوبھال نےکیا تھا۔ انہوں نے افتتاحی تقریب میں کہا تھا کہ معاشرے کی اصلاح میں علما کا کردار بہت ہے۔

awazthevoice

انڈونیشیا کا اخبار انترا

ہندوستان کے تقریباً تمام اردو، ہندی اور انگریزی اخبارات سمیت سوشل میڈیا پر ہندوستان-انڈونیشیاعلماء کانفرنس کی خبریں دن بھر چھائی رہیں۔ خیال رہے کہ اس کانفرنس کی خبریں انڈونیشا کے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا میں چھائی رہی۔

 انڈونیشیا کے میڈیا نے اس سیمینار کو نمایاں طور پر جگہ دی  اور بنیاد پرستی اور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی۔

انڈونیشین نیوز ڈاٹ نیٹ نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کی گفتگو کا مقصد ہندوستانی اور انڈونیشیاء کے علما کو اکٹھا کرنا ہے؛ جو تعاون کو آگے بڑھا سکتا ہے۔ مذہب رواداری، ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے میں بہت ہے۔

انڈونیشین نیوز ڈاٹ نیٹنے انڈونیشیا کے وزیرمحمد محفوظ ایم ڈی کے بیان نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔نیوز ڈاٹ نیٹ نے لکھا کہ محمد محفوظ ایم ڈی نے کہا کہ مذہب کو متحد کرنے والا آلہ ہونا چاہیے  یعنی جوڑنے والا، نہ کہ تقسیم کرنے والا۔ کئی بار ہم نے ایسے لوگوں کو دیکھا ہے جو اپنے مذہب کو مطلق سچائی کے اصول کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور آسانی سے دوسروں پر الزام لگاتے ہیں۔ ہمیں اس سے نکل کر اصلاح کرنے کی ضرورت ہوگی۔

وہیں جکارتہ کےتیمودوتکو نیوز نے  لکھا کہ اسلامی معاشرے میں علمائے کرام کا بہت اہم کردار ہے اور اس بحث کا مقصد ہندوستان اور انڈونیشیا کے اسلامی اسکالرز اور مذہبی رہنماؤں کے خیالات کو یکجا  کرنا تھا تاکہ رواداری، ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دیا جا سکے۔