انٖڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن کی مسجد کا نام مجاہدآزادی احمداللہ شاہ کے نام پر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
مسجد ، اسپتال ، میوزیم ، ریسرچ سنٹر اور کمیونٹی کچن بنانے کا منصوبہ
مسجد ، اسپتال ، میوزیم ، ریسرچ سنٹر اور کمیونٹی کچن بنانے کا منصوبہ

 

 

فیض آباد:

بابری مسجد کے مقام سے چھتیس گلومیٹردورضلع ایودھیا کے گاؤں دھنی پور(روناہی) میں تعمیر ہونے والی مجوزہ مسجد اور اسپتال کا کمپلیکس مشہورمجاہد آزادی مولوی احمد اللہ شاہ فیض آبادی کے نام پر رکھا جائے گا۔ ان کی موت اب سے تقریباً164 سال قبل ہوئی تھی۔ انٖڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن نے یہ فیصلہ کیاہے۔

واضح ہوکہ یہاں مسجد ، اسپتال ، میوزیم ، ریسرچ سنٹر اور کمیونٹی کچن بنانے کا منصوبہ ہے۔1857 کی جنگ آزادی کے بعد اودھ کو دو سال سے زیادہ عرصے تک برطانوی تسلط سے آزاد رکھنے کے لئے مولوی احمداللہ فیض آبادی نے جدوجہد کی تھی۔

آئی سی ایف کے سکریٹری اطہر حسین نے کہا ، "فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان کے یوم شہادت پر ان کے نام پر منصوبے کا نام رکھا جائے گا، جو ہندو، مسلم بھائی چارے کی علامت تھے۔ حسین نے بتایا کہ برطانوی حکومت نے ان کا سر قلم کردیاتھا۔

ان کے جسم اور سر کو دو مختلف جگہوں پر دفن کیاگیا تھا۔انگریزوں کو خوف تھا کہ مولوی موت کے بعدبھی ان کے لئےخطرناک ہوگا۔ محقق اور مورخ رام شنکر ترپاٹھی نے کہاکہ ،عملی طور پر مسلمان ہونے کے باوجود ، وہ فیض آباد کی مذہبی اتحاد اور گنگا - جمنی ثقافت کی بھی علامت تھے۔