ایران :ہندوستانی سفارت خانہ نے اپنے شہریوں کو گھر کے اندر رہنے کا مشورہ دیا

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 03-03-2026
ایران :ہندوستانی سفارت خانہ نے اپنے شہریوں کو گھر کے اندر رہنے کا مشورہ دیا
ایران :ہندوستانی سفارت خانہ نے اپنے شہریوں کو گھر کے اندر رہنے کا مشورہ دیا

 



نئی دہلی
ہندوستان نے منگل کے روز ایران میں موجود اپنے شہریوں کو انتہائی احتیاط برتنے اور جہاں تک ممکن ہو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت دی ہے، کیونکہ امریکہ اور اسرائیل کے حالیہ فوجی حملوں کے بعد وہاں کی صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔
تہران میں قائم ہندوستانی سفارت خانے نے ایک تازہ مشاورتی بیان میں کہا كہ بدلتے حالات کے پیشِ نظر ایران میں موجود تمام ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں، غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کریں اور جہاں تک ممکن ہو اپنے گھروں کے اندر ہی رہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے كہ ہندوستانی شہری خبروں پر نظر رکھیں، حالات کے مطابق بیدار اور محتاط رہیں اور ہندوستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والی کسی بھی نئی ہدایت کا انتظار کریں۔
اندازہ ہے کہ ایران میں طلبہ سمیت تقریباً 9 ہزار ہندوستانی شہری موجود ہیں۔