ماہی گیروں پر پاکستانی فائرنگ پر ہندوستان سخت کارروائی کرے گا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-11-2021
ماہی گیروں  پر پاکستانی فائرنگ پر ہندوستان سخت کارروائی کرے گا
ماہی گیروں پر پاکستانی فائرنگ پر ہندوستان سخت کارروائی کرے گا

 

 

نئی دہلی : ہفتہ کو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے ہندوستانی ماہی گیروں کی کشتی پر فائرنگ کی۔ اس واقعے میں مہاراشٹر کا ایک ماہی گیر ہلاک ہو گیا۔ اتوار کو ہندوستان نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اسے سفارتی سطح پر پاکستان کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ ہلاک ہونے والا ماہی گیر مہاراشٹر کے پالگھر ضلع کا رہنے والا تھا۔

کشتی پر اچانک گولیاں چل پڑیں۔ یہ واقعہ ہفتے کو اس وقت پیش آیا جب ہندوستانی کشتی 'جلپری' پر سوار ماہی گیر بحیرہ عرب میں اپنی حدود میں مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔ اسی دوران پی ایم ایس اے کی ٹیم وہاں سے گزری اور انہوں نے بغیر کسی وجہ کے ہندوستانی کشتی پر فائرنگ شروع کردی۔

 مہاراشٹر کا رہنے والا 32 سالہ سریدھر رمیش چمرے واقعے کے بعد کشتی کے کیبن میں کام کررہے تھے۔ان کے سینے میں تین گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اس واقعہ میں جل پری کے مالک جینتی بھائی راٹھوڑ اور ایک اور ماہی گیر بھی زخمی ہو گئے۔

کیس کی تفتیش جاری ہے

حکومت ہند سے وابستہ ایک ذرائع نے بتایا کہ ہم نے اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ اسے سفارتی سطح پر پاکستان کے سامنے اٹھایا جائے گا۔ فی الحال معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ زخمی ماہی گیروں کو علاج کے لیے گجرات کے شہر اوکھا لایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کشتی پر کل 7 افراد سوار تھے۔ اوکھا پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ چمرے کے گاؤں کے لوگ اس وقت اس واقعہ کے بارے میں سن کر غمزدہ ہیں۔

 پاکستانی ایجنسی ماہی گیروں کو ہراساں کرتی ہے

پاکستان کی جانب سے اہی گیروں کو ہراساں کیے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ کئی بار بحیرہ عرب میں پاکستانی سیکیورٹی ایجنسی ہندوستانی ماہی گیروں کو یرغمال بنا لیتی ہے۔ اس سال فروری میں پاکستان نے اعتراف کیا کہ اس کی جیلوں میں 270 ماہی گیر اور 49 عام شہری ہیں۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ہندوستانی ہیں یا ہو سکتے ہیں۔

 حکومت نے فروری میں راجیہ سبھا کو بتایا تھا کہ 77 پاکستانی ماہی گیر اور 264 پاکستانی شہری ہندوستانین جیلوں میں ہیں۔ فروری 2012 میں ایک اطالوی کشتی سے ہندوستانی ماہی گیروں پر فائرنگ کی گئی۔ اس واقعے میں دو ماہی گیر ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ کیرالہ کے سمندری علاقے میں پیش آیا۔