ہندوستان بنے گا دنیا کی فیکٹری: راج ناتھ سنگھ

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 03-10-2025
ہندوستان بنے گا دنیا کی فیکٹری: راج ناتھ سنگھ
ہندوستان بنے گا دنیا کی فیکٹری: راج ناتھ سنگھ

 



حیدرآباد: حیدرآباد میں جمعہ کے روز وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے جین برادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جین برادری کی سوچ اور فلسفہ ہندوستانی ثقافت کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جین سماج کو دنیا بھر میں ایک محنتی اور خوشحال برادری کے طور پر جانا جاتا ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ جین برادری کی تاریخ ہندوستان کے روحانی اور ثقافتی سفر کی ایک انمول مثال ہے۔ انہوں نے اس برادری کے کردار کو ہندوستان کی ثقافتی وراثت میں نہایت اہم قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جین برادری نے ملک کے فارما، ہوابازی اور تعلیم جیسے کئی اہم شعبوں میں اپنی پہچان بنائی ہے اور ان شعبوں میں قیادت کر رہی ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ آج ہندوستان کھلونوں سے لے کر ٹینکوں تک تقریباً ہر چیز تیار کر رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب ہندوستان پوری دنیا کی فیکٹری بن جائے گا۔ اس موقع پر وزیرِ دفاع نے ملک کی ترقی میں جین برادری کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ان کی کوششوں سے ہندوستان کی ترقی اور مضبوطی کو تقویت ملی ہے۔