ہندوستان یورپی یونین کے تمام 27 ارکان کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے تیار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر

 


اآواز دی وائس، نئی دہلی 

وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکرنے کہا ہے کہ یوروپی یونین کے سبھی 27 ارکان کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیرخارجہ نے یوروپی یونین کی امور خارجہسے متعلق کونسل کے سا تھ میٹنگ کے دوران یقین دلایا ہے کہ ہندوستان یوروپی یونین کے سبھی27 ممبر ملکوں کے ساتھ  ساتھ  بات چیت کرے گا۔

ہندوستان-بحرالکاہل خطے میں ضابطوں پر مبنی نظام کے لیے ساجھیداری کے موضوع پر سلوینیا کے ایک پینل مباحثےکے دوران ڈاکٹر جے شنکر نے یہ بات کہی۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ ہندوستان، یوروپی یونین کےساتھ اپنے تعلقات مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔

انہوں نے مغربی اور غیر مغربی گروپبندی کی بات کو مسترد کردیا۔

سلوینیا نے یوروپی یونین کے ممبر ملکوں کے وزرائے خارجہ کی غیررسمی میٹنگ میں ڈاکٹر جے شنکر کو مدعو کیا تھا۔

یوروپی یونین کی کونسل کی صدارت فی الحال سلوینیا کے پاس ہے۔