آواز دی وائس، نئی دہلی
ہندوستانی بحریہ نے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ساتھ مل کر پہلی بار دیسی ساختہ جنگی جہاز شکن میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے.
بحریہ کے ایک ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ میزائل کو بحریہ کے سیکنگ 42بی ہیلی کاپٹر سے بالاسور میں مربوط ٹیسٹ رینج سے داغا گیا ۔
ٹیسٹ مکمل طور پر کامیاب رہا ہے ترجمان نے کہا کہ یہ ٹیسٹ جدید ترین ٹیکنالوجی کے شعبے میں خود انحصاری کے حصول کی جانب ایک انتہائی اہم قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بحریہ کے مقامی بنانے کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
#DRDO and #IndianNavy successfully conducted a maiden flight test of indigenously-developed Naval Anti-Ship Missile launched from a Naval Helicopter from ITR, Chandipur off the coast of Odisha on May 18, 2022.https://t.co/22GEYkPqwl@SpokespersonMoD @indiannavy @DRDO_India pic.twitter.com/6xYqS03qTZ
— PRO, Hyderabad, Ministry of Defence (@dprohyd) May 18, 2022