نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے جمعرات کو مطالبہ کیا کہ ہندوستان کو امریکہ سے ہونے والی درآمدات پر مزید محصولات عائد کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک اس فیصلے کی حمایت کرے گا۔
کیجریوال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ہندوستانیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت نے امریکہ سے درآمد ہونے والے کپاس پر 11 فیصد محصول معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے یہاں کے مقامی کسانوں کا کاروبار متاثر ہو سکتا ہے۔ اس معاملے پر مرکزی حکومت کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں آیا۔آپ کے سربراہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کا یہ فیصلہ ہندوستان کے کسانوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے امریکی درآمدات پر زیادہ محصول عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا، دیگر ممالک نہیں جھکے۔انہوں نے زیادہ محصولات عائد کیے۔ ہمیں بھی زیادہ محصولات عائد کرنے چاہیے۔ اگر امریکہ 50 فیصد محصول لگا رہا ہے تو ہمیں اسے دوگنا کر کے 100 فیصد کر دینا چاہیے۔ پورا ملک اس فیصلے کی حمایت کرے گا۔ کوئی بھی ملک ہندوستان کا مخالف نہیں بن سکتا۔ ہم 140 کروڑ افراد والے ملک ہیں۔
اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت کے امریکی کپاس پر 11 فیصد درآمدی محصولات ہٹانے کے فیصلے پر شدید تنقید کی اور اسے ہندوستانی کسانوں کے ساتھ غداری قرار دیا۔ یہ محصول 19 اگست سے 30 ستمبر تک مؤثر ہے، جس کے نتیجے میں امریکی کپاس ہندوستانی کپاس کے مقابلے میں فی کلو تقریباً 15-20 روپے سستی ہو گئی ہے، جو ملکی کسانوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔
کیجریوال نے کہا"ہم وزیر اعظم مودی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکی کپاس پر 11 فیصد درآمدی محصول ہٹانے کا یہ حکم فوری طور پر واپس لیا جائے اور دوبارہ 11 فیصد محصول عائد کیا جائے تاکہ ہمارے ملک کے کسانوں کی حفاظت ہو سکے۔وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ کپاس پر محصول عارضی طور پر ہٹایا گیا ہے تاکہ ملکی ٹیکسٹائل صنعت کے لیے مناسب مقدار میں کپاس دستیاب ہو۔ وزارت کے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس عارضی چھوٹ کو 30 ستمبر 2025 تک بڑھایا گیا ہے، اور اس کے بعد مزید نوٹیفکیشنز جاری کیے جائیں گے۔
کیجریوال نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ میں ہندوستانی کپاس کسانوں کے ساتھ غداری کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلے کے نتیجے میں کسانوں کو اپنے پیداوار کو کم قیمت پر فروخت کرنا پڑے گا، خاص طور پر کپاس کی فصل کے عروج کے دوران۔انہوں نے مزید کہ پچھلے چند دنوں میں وزیر اعظم مودی جی نے کچھ فیصلے پیچھے سے کیے جو ملک کے کسانوں کے ساتھ غداری ہیں۔ فی الحال 90 سے 95 فیصد کسان نہیں جانتے کہ کیا ہوا۔ جب یہ فیصلے سامنے آئیں گے، کسانوں کے پاس خودکشی کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔ حال ہی میں مودی جی نے یہ فیصلہ امریکی دباؤ کے تحت کیا کہ اب تک امریکہ سے آنے والی کپاس پر 11 فیصد محصول عائد تھا، جس کی وجہ سے ہندوستانمیں پیدا ہونے والی کپاس امریکی کپاس سے سستی تھی اور ہندوستانی کسانوں کی کپاس مارکیٹ میں فروخت ہو رہی تھی۔
کیجریوال نے مطالبہ کیا کہ امریکی کپاس پر 11 فیصد محصول فوری طور پر دوبارہ نافذ کیا جائے تاکہ ہندوستانی کسانوں کی حفاظت کی جا سکے۔انہوں نے وضاحت کہ مودی حکومت نے حال ہی میں فیصلہ کیا کہ امریکہ سے آنے والی کپاس پر جو 11 فیصد محصول عائد تھا، اسے ہٹا دیا گیا ہے۔ اب امریکہ سے آنے والی کپاس پر کوئی محصول نہیں لگے گا۔ یہ چھوٹ 19 اگست سے 30 ستمبر کے لیے دی گئی تھی۔ اب امریکہ سے آنے والی کپاس تقریبا 15 سے 20 روپے فی کلو سستی ہو گئی ہے۔ ہندوستانی کسان کہاں جائیں اور اپنی کپاس کیسے فروخت کریں؟"