پی او کے میں جاری تشدد پر ہندوستان کا بیان

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 03-10-2025
پی او کے میں جاری تشدد پر ہندوستان کا بیان
پی او کے میں جاری تشدد پر ہندوستان کا بیان

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
پاکستان کے قبضے والے کشمیر  میں آزادی کے حق میں مظاہرے مسلسل جاری ہیں۔ آزادی کا مطالبہ کرنے والے لوگوں پر پاکستانی فوج نے اندھادھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ پی او کے کے مختلف علاقوں سے لوگ مظاہرے کے لیے مظفرآباد تک لانگ مارچ پر نکلے ہیں۔ پاکستانی حکومت کسی بھی قیمت پر لوگوں کو مظفرآباد پہنچنے سے روکنا چاہتی ہے۔ اس معاملے پر ہندوستانی حکومت کے وزارتِ خارجہ کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔
ہندوستانی حکومت کا موقف
پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں ہونے والی تشدد اور مظاہروں کے بارے میں ہندوستانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں مظاہروں کی خبریں دیکھیں، جن میں پاکستانی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں پر کی گئی بربریت بھی شامل ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ یہ پاکستان کے جابرانہ رویے اور ان علاقوں سے وسائل کی منظم لوٹ کا فطری نتیجہ ہے، جو اس کے جبری اور غیر قانونی قبضے میں ہیں۔ پاکستان کو اپنے خوفناک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔
بشنوئی گینگ پر بیان
حال ہی میں کینیڈا میں لارنس بشنوئی گینگ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔ اس مسئلے سے متعلق سوال پر وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ این ایس اے نے 18 ستمبر 2025 کو نئی دہلی میں کینیڈا کی قومی سلامتی اور انٹیلی جنس مشیر نتھالی ڈرون سے ملاقات کی۔ انہوں نے دہشت گردی، بین الاقوامی منظم جرائم سے نمٹنے اور انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے جیسے امور پر دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر بات کی۔ وہ سیکیورٹی تعاون کو مضبوط کرنے اور موجودہ رابطہ نظام کو مزید بہتر بنانے پر متفق ہوئے۔ دونوں فریق ان تمام مسائل پر رابطے میں ہیں۔