ہندوستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2710 نئےکیسز، 14 اموات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-05-2022
ہندوستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2710 نئےکیسز، 14 اموات
ہندوستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2710 نئےکیسز، 14 اموات

 

 

نئی دہلی: ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم از کم 2,710 نئے کورونا کے کیس رپورٹ ہوئے، جس سے کورونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد 4,31,47,530 ہوگئی۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، ملک میں جمعہ کو مزید 14 اموات کی اطلاع ملی، جس سے کووِڈ سے متعلقہ اموات کی کل تعداد 5,24,539 ہوگئی۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق، فی الحال ملک میں 15,814 ایکٹو کیسز ہیں۔ وزارت نے کہا کہ فعال کیسز کل انفیکشن کا 0.04 فیصد ہیں، جبکہ قومی کووڈ-19 سے صحت یاب ہونے کی شرح 98.75 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 192.97 کروڑ کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔ ہندوستان میں سردست فعال معاملوں کی تعداد 15,814 ہے۔ فی الحال زیر علاج مریضوں کی شرح 0.04 فیصد ہے۔ سردست ملک میں شفایابی کی شرح 98.75 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2,296 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

جس کے بعد شفایاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4,26,07,177 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 2,710 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ شرح (0.58 (فیصد ہے ۔

جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ وار شرح (0.52) فیصد ہے ۔ اب تک کُل 84.88 کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4,65,840 ٹیسٹ کئے گئے۔