گلگت بلتستان انتخابات پر ہندوستانی اعتراض

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 06-06-2026
گلگت بلتستان انتخابات پر ہندوستانی اعتراض
گلگت بلتستان انتخابات پر ہندوستانی اعتراض

 



نئی دہلی::  گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا کہ حکومتِ ہند نے گلگت بلتستان اسمبلی کے لیے سات جون 2026 کو ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد کے پاکستانی منصوبے پر باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

ہندوستانی بیان میں کہا کیا گیا کہ گلگت بلتستان جموں و کشمیر اور لداخ کے ساتھ ہندوستان کا حصہ ہے اور نئی دہلی وہاں انتخابات کے انعقاد کو تسلیم نہیں کرتا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہندوستان پاکستان کے زیر انتظام علاقوں میں کسی بھی قسم کی انتظامی یا سیاسی تبدیلی کی کوششوں کو مسترد کرتا ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق گلگت بلتستان کے انتخابات کے موقع پر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سفارتی بیانات کا تبادلہ دونوں ممالک کے دیرینہ علاقائی تنازع کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔