کالی کٹ ؍ دہلی (عبدالکریم امجدی )
کھوج سفر‘‘ قرآن ایوارڈ مہم 2026 کے وفد نے ہریانہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے معاشرے کے تمام شعبوں میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر دینی، سائنسی اور جدید تعلیم کی ضرورت اور اس کے فروغ کے حوالے سے عوام کو بیدار کیا گیا۔وفد نے ہریانہ کے کسانوں اور صنعتی شعبے سے وابستہ افراد کے ساتھ نہایت مفید اور تعمیری تبادلۂ خیال کیا،
جس میں تعلیم، سماجی ترقی اور قومی ہم آہنگی جیسے اہم موضوعات زیرِ بحث آئے۔اسی سلسلے میں مرکز فروغِ اسلام برکاتِ اشفاق، ٹین، ضلع نوح (میوات) کے طلبہ کے لیے ایک خصوصی ورثہ ّہیریٹج ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں ہندوستانی تہذیبی ورثے، تعلیمی شعور اور قومی یکجہتی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔پروگرام کے کوآرڈنیٹڑڈاکٹر زبیر امجدی کے مطابق انڈیا قرآن ایوارڈ محض ایک مقابلہ نہیں بلکہ ایک پائیدار قومی منصوبہ ہے، جو قرآنِ کریم اور اہلِ قرآن کی خدمت کے لیے وقف ہے، اور ایسے باشعور قرآنی نسل کی تعمیر کا عزم رکھتا ہے جو کتابِ اللہ کے پیغام کو علم و عمل دونوں کے ساتھ آگے بڑھائے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ملک گیر پیمانہ پر کھوج سفر ‘‘ کی تشہیری مہم جاری ہے ۔ جس میں طلبہ ،اساتذہ اور ارباب مدارس ومساجد کے ملاقات اور قرآن ایوارڈ کا تعارف ،مختلف ریاستوں کے درمیان اخوت ومحبت ،ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دینا ہے ۔انڈیا قرآن ایوارڈ مسابقہ میں حفظ و تجوید اور حُسنِ قراءت کے میدان میں طلبہ کی صلاحیت کو نکھارنا ہے۔
اس موقع پر موجود اہم شخصیات کے اسماء سید احمد کبیر البخاری( ڈائریکٹر، جامعہ معدن) ذوالفقار علی ثقافی، منیجر جامعہ معدن عمر میلموری، ڈائریکٹر، گلوبل ریلیشنز بشیر سعدی، کیرالا، ڈائریکٹرحفظ انسٹی ٹیوشنز جامعہ معدن کھوج سفر کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر زبیر امجدی (علی گڑھ مسلم یونیورسٹی)- محمد شفیع، کیرالا- محمد نسیم عدنی ،محمد جنید عدنی۔