ہندوستان غربت میں کمی کے ہدف کو پورا کرنے کی راہ پر۔ یونیسیف

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 20-11-2025
ہندوستان غربت میں کمی کے ہدف کو پورا کرنے کی راہ پر۔ یونیسیف
ہندوستان غربت میں کمی کے ہدف کو پورا کرنے کی راہ پر۔ یونیسیف

 



نیودہلی :یونیسیف نے جمعرات کو کہا کہہندوستان پائیدار ترقی کے ہدفSDG کے تحت کثیر جہتی غربت کو 2030 کی مدت ختم ہونے سے پہلے نصف کرنے کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے لیکن اب بھی لاکھوں بچے تعلیم صحت اور صاف پانی جیسی بنیادی سہولتوں تک مکمل رسائی حاصل نہیں کر پاتے۔دی اسٹیٹ آف دی ورلڈز چلڈرن 2025 کی نئی رپورٹ کے مطابقہندوستان میں تقریباً 206 ملین بچے یعنی بچوں کی مجموعی آبادی کا تقریباً نصف حصہ چھ اہم خدمات میں سے کم از کم ایک سہولت سے محروم ہے جن میں تعلیم صحت رہائش غذائیت صاف پانی اور صفائی شامل ہیں
رپورٹ کا کہنا ہے کہ ان میں سے 62 ملین بچے ایسے ہیں جنہیں دو یا اس سے زیادہ بنیادی سہولتوں تک رسائی نہیں ملتی اور انہیں ان محرومیوں سے نکلنے کے لیے مزید مدد درکار ہے۔رپورٹ جو ورلڈ چلڈرنز ڈے کے موقع پر جاری کی گئی اس میں بتایا گیا کہہندوستان کے 460 ملین بچوں میں سے نصف سے زائد اب بنیادی سہولتیں حاصل کر پا رہے ہیں لیکن مجموعی ترقی میں اب بھی عدم توازن موجود ہے
یونیسیف کا کہنا ہے کہہندوستان نے غربت میں کمی کے میدان میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور یہ پیش رفت اس بات کی مضبوط علامت ہے کہ ملکSDG 1.2 کو 2030 سے پہلے حاصل کرنے کے قریب ہے جبکہ دنیا کے زیادہ تر حصوں میں بچوں کی بہبود پر سرمایہ کاری رک گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق 2013۔14 سے 2022۔23 کے دوران 248 ملین افراد نے کثیر جہتی غربت سے نجات حاصل کی اور ملک کی غربت کی شرح 29.2 فی صد سے کم ہو کر 11.3 فی صد تک آگئی۔سماجی تحفظ کی اسکیموں کا دائرہ بھی 2015 میں 19 فی صد سے بڑھ کر 2025 میں 64.3 فی صد تک پہنچ گیا جس کے نتیجے میں 940 ملین افراد تک مدد پہنچنی ممکن ہوئی اور اس تبدیلی میں یہ پیش رفت انتہائی اہم رہی۔یونیسیف کی نمائندہ سنیتھیا میک کیفری کا کہنا ہے کہ بچوں میں سرمایہ کاری سے بہتر کوئی منافع نہیں اورہندوستان کی ترقی ثابت کرتی ہے کہ مؤثر پروگراموں میں تیزی لا کر آخری سطح تک پہنچا جا سکتا ہے
انہوں نے کہا کہ بچوں کی بھلائی میں بہتری وسائل کا نہیں بلکہ اجتماعی عزم اور ایسے فیصلوں کا معاملہ ہے جن میں بچوں کو ترجیح دی جائے
یونیسیف نے مزید کہا کہہندوستان کی اہم اسکیمیں جیسے پوشن ابھیان سمگر شکشا پی ایم کسان مڈ ڈے میل اسکیم بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ سواچھ بھارت مشن اور جل جیون مشن نے غذائیت تعلیم صفائی آمدنی کے تحفظ اور مالی شمولیت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک فنانس اینڈ پالیسی کے ڈاکٹر پناک چکرورتی نے کہا کہ بچوں سے متعلق پروگراموں کے لیے مالی وسائل کی حفاظت ضروری ہے جبکہ او آر ایف کے ڈاکٹر نیلانجن گھوش نے کہا کہ وکست بھارت 2047 کے وژن میں مساوات اور پائیداری کو بنیادی حیثیت دینا ہوگی
انہوں نے کہا کہہندوستان کی حقیقی تبدیلی کا راستہ بچوں میں مستقل سرمایہ کاری سے گزرتا ہے اور اس سرمایہ کاری کے معاشی اور سماجی فوائد بہت زیادہ ہیں۔اس کے باوجود رپورٹ نے خبردار کیا کہ عدم مساوات اب بھی موجود ہے۔معذور بچے چھوٹے بچے اور بحران زدہ علاقوں کے بچے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔آب و ہوا کی تباہ کاریاں تنازعات اور قومی قرض کا بوجھ کئی خاندانوں کو مزید مشکلات میں دھکیل رہے ہیں اور یہ صورتحال ترقی کو متاثر کر سکتی ہے
عالمی سطح پر کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں ہر پانچ میں سے ایک بچہ یعنی تقریباً 400 ملین بچے دو شدید محرومیوں کا سامنا کرتے ہیں۔رپورٹ کہتی ہے کہ بچے بالغ افراد کے مقابلے میں دو گنا زیادہ حد درجہ مالی غربت میں مبتلا ہوتے ہیں۔یونیسیف نے حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ بچوں کے حقوق کو قومی منصوبوں میں شامل کریں سماجی تحفظ کو مزید مضبوط بنائیں صحت اور تعلیم تک منصفانہ رسائی یقینی بنائیں بچوں کی نگہداشت کرنے والوں کے لیے بہتر روزگار کے مواقع پیدا کریں اور پالیسی سازی میں بچوں کی شمولیت کو مضبوط کریں