ہندوستان:گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 41 ہزار 983 نئے کیسیز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ہندوستان:گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 41 ہزار 983 نئے کیسیز
ہندوستان:گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 41 ہزار 983 نئے کیسیز

 

 

نئی دہلی : ملک میں کورونا کی تیسری لہر دن بدن بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 41 ہزار 983 نئے کیسیز کی شناخت ہوئی ہے۔ 40,816 مریض ٹھیک ہوئے اور 285 متاثرہ افراد کی موت ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں ایکٹو کیسز یعنی زیر علاج مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 66 ہزار 311 ہو گئی ہے۔ ایک دن میںایکٹیو کیسز میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔

تیسری لہر میں یہ مسلسل دوسرا دن ہے جب نئے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو 1 لاکھ 17 ہزار 94 کیسز سامنے آئے تھے۔ یعنی ایک دن میں تقریباً 25 ہزار کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

ریاستوں کی بات کریں تو مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 40,925 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد بنگال میں 18,213 متاثرین کی شناخت ہوئی ہے۔ دہلی 17,335 معاملات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

بنگال اور دہلی کے مقابلے ممبئی میں زیادہ کیسز

ہروں کی بات کریں تو ممبئی کے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ یہاں مسلسل دوسرے دن 20 ہزار سے زیادہ متاثرین پائے گئے ہیں۔ جمعہ کو یہاں 20,971 مقدمات درج ہوئے تھے۔ آج 6 لوگوں کی موت ہوئی ہے، جب کہ 8,490 لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں۔ ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 91,731 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو ممبئی میں 20,181 کیس درج کیے گئے تھے۔

مہاراشٹرمیں جمعہ کو یہاں 40,925 لوگ متاثر پائے گئے۔ 14,256 افراد صحت یاب ہوئے اور 20 افراد ہلاک ہوئے۔ ریاست میں اب تک 68.34 لاکھ لوگ انفیکشن کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ ان میں سے 65.47 لاکھ لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں، جب کہ 1,41,614 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ 1,41,492 مریض اس وقت زیر علاج ہیں۔