ہندوستان۔ سات کروڑ 60 لاکھ ٹیکے، ایک سنگ میل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-04-2021
ویکسین مہم کی کامیابی
ویکسین مہم کی کامیابی

 

 

ہندوستان نے کووڈ-19 کی روک تھام کے تقریباً سات کروڑ 60 لاکھ ٹیکے لگاکر ایک سنگ میل طے کیا ہے۔ دنیا میں ٹیکہ کاری کی سب سے بڑی مہم جاری رکھتے ہوئے ملک میں کَل 27 لاکھ 38 ہزار سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے۔ صحت کی وزارت نے کہا ہے کہ محض 78 دن میں 45 سال سے زیادہ عمر کے تقریباً 5 کروڑ افراد کے کووڈ-19 کا پہلا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے‘ جبکہ 8 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے‘ دوسرا ٹیکہ بھی لگایا جا چکا ہے۔

ملک میں کووڈ-19 مریضوں کی صحت یابی کی شرح میں کافی کمی آئی ہے۔ یہ شرح 93 اعشاریہ ایک چار فیصد ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں 60 ہزار سے زیادہ لوگوں کو، صحت یابی کے بعد چھٹی دی گئی۔ ملک میں آج زیر علاج مریضوں کی تعداد تقریباً 6 لاکھ 91 ہزار ہے جو کُل معلوم کیسوں کا تقریباً پانچ اعشاریہ پانچ چار فیصد ہے۔ صحت کی وزارت نے بتایا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹے میں کووڈ کی وجہ سے 513 اموات ہوئی ہیں‘ جس کے سبب مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 623 ہوگئی ہے۔