ہندوستان مشترکہ تہذیب و وراثت کا ملک ہے: اندریش کمار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-01-2022
اندریش کمار
اندریش کمار

 


آواز دی وائس، وارنسی

آر آر ایس کے سینئر لیڈر اور مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست اندریش کمار نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ہندو اور مسلمانوں کے آباؤ اجداد ایک ہیں۔ یہ ملک بہادر شاہ ظفر، اشفاق اللہ خان، بیگم حضرت محل، کلام جیسے محب وطن کا ہے، ملک کوجناح جیسی ذہنیت رکھنے والوں کی ضرورت نہیں، ایسے لوگوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ جناح اور مسلم لیگ نے ہمارے پیارے ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور ہمیں آپس میں لڑوایا۔ ایسے لوگوں کو محب وطن اور اچھا انسان کہنا گناہ ہے۔  سنگھ لیڈر نے کہا کہ ملک کو جناح جیسے غداروں کی نہیں، کلام جیسےسائنس داںوں کی ضرورت ہے۔

ایم آر ایم کے سرپرست نے یہ باتیں وارانسی میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے ایک بڑے عوامی سیمینار میں کہیں۔ یہ پروگرام وشال بھارت سنستھان، مسلم مہیلا فاؤنڈیشن اور مسلم راشٹریہ منچ کے مشترکہ زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا۔ یہ سمینار وارنسی  کے اندریش نگر کے سبھاش بھون میں منعقد ہوا۔سنگھ لیڈر نے کہا کہ اگر ہندوستان کے ہندو اور مسلمان اپنے آباؤ اجداد کی تاریخ پڑھیں تو مشترکہ ثقافتی ورثہ کو تقویت ملے گی۔ کنڑ نوال سنگھ عرف دیندار خان کی تاریخ مشترکہ ورثے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دیندار خان مشترکہ تاریخ کے ہیرو ہیں، جن کے بارے میں سب کو جاننا ضروری ہے۔

awazthevoice

وارنسی میں اندریش کمار کا پروگرام

چین پر تنقید کرتے ہوئے اندریش کمار نے کہا کہ چین ہمارے کھیت، کھلیان، زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ پہلے ہی ہزاروں مربع کلومیٹر زمین پرقبضہ کر بیٹھا ہے۔ چین کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی نے مدارس میں ہندوستان کے مسلمانوں سے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے میں کمپیوٹر کی بات کی ہے، جو ہماری ترقی کی بات کرے اور ہمیں اچھی تعلیم دے، ہمیں ان کا ساتھ دینا چاہیے۔

 اس موقع پر مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے اندریش کمار نے کہا کہ مسلم خواتین کو تین طلاق سے آزادی حاصل کرنے والوں کا ساتھ دینا چاہیے۔

اندریش کمار نے کہا کہ یوپی میں سماج وادی حکومت کے زمانہ میں روزانہ فسادات ہوتے تھے۔ مسلمان عورتیں معصوم بچوں کے ساتھ بے گھر ہو جاتی تھیں۔ ان دنوں سماج دشمن عناصر نے دن دیہاڑے عزت لوٹ لی، کسی نے مدد نہیں کی۔ آج مضبوط حکومت ہے، اب فسادات نہیں ہوتے ہیں۔صحت اور ادویات سے متعلق معاملے پر سنگھ لیڈر نے کہا کہ پہلے ہمارے ملک میں کروڑوں لوگ تھے جن کے گھر میں اگر کوئی بیمار پڑ جاتا تھا تو پیسے کی کمی کی وجہ سے انہیں اسپتال جانے پر مجبور نہیں کیا جاتا تھا۔ آج کی حکومت نے ملک کے لوگوں کو آیوشمان یوجنا کا کارڈ دیا ہے۔ اب آپ کو بیمار ہونے کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔