ہندوستان نے پاکستانی طیاروں پر اپنی فضائی حدود کی پابندی بڑھا دی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 23-08-2025
ہندوستان نے پاکستانی طیاروں پر اپنی فضائی حدود کی پابندی بڑھا دی
ہندوستان نے پاکستانی طیاروں پر اپنی فضائی حدود کی پابندی بڑھا دی

 



نئی دہلی: ہندوستان نے پاکستانی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود پر عائد پابندی میں 24 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔ اسی طرح پاکستان نے بھی ہندوستانی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند رکھنے کی مدت 24 ستمبر تک بڑھا دی ہے۔ دونوں ملکوں نے اس سلسلے میں علیحدہ علیحدہ نوٹس ٹو ایئرمین (NOTAM) جاری کیے ہیں۔

یہ پابندی اُس دہشت گرد حملے کے بعد عائد کی گئی تھی جو 22 اپریل کو پہلگام میں پیش آیا، جس میں 26 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد، ہندوستان نے 30 اپریل سے پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی اور تب سے پابندی میں مسلسل توسیع کی جا رہی ہے۔

ہندوستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق، پاکستانی رجسٹرڈ طیارے، پاکستانی ایئر لائنز یا آپریٹرز کی ملکیت یا لیز پر لیے گئے طیارے، جن میں فوجی پروازیں بھی شامل ہیں، ہندوستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔ یہ نوٹس 22 اگست کو جاری کیا گیا تھا۔ پابندی ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق 24 ستمبر کو صبح 5 بج کر 30 منٹ تک نافذ العمل رہے گی۔