ہندوستان نے یوکرین تنازعہ پر "صحیح راستہ" اختیار کیا ہے: وزیرخارجہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 06-07-2022
ہندوستان نے یوکرین تنازعہ پر
ہندوستان نے یوکرین تنازعہ پر "صحیح راستہ" اختیار کیا ہے: وزیرخارجہ

 

 

نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کے روز کہا کہ ہندوستان نے یوکرین تنازعہ پر "صحیح راستہ" اختیار کیا ہے اور سب سے ضروری مسئلہ یہ ہے کہ دشمنی کو اسی سطح پر روکا جائے جہاں وہ صرف نقصان پہنچاتی ہے۔

نئی دہلی میں کتاب 'مودی اٹ20: ڈریمز میٹ ڈیلیوری' پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جے شنکر نے کہا کہ فروری میں روس کی جانب سے یوکرین میں اپنی فوجی کاروائی شروع کرنے کے بعد سے ہندوستان نے "صحیح راستہ" اپنایا ہے۔

جے شنکر نے کہا، "سب سے ضروری مسئلہ... دشمنی کو اس سطح تک بڑھنے سے روکنا ہے جہاں اس سے صرف نقصان ہی ہو۔"

جے شنکر نے کہا کہ انہوں نے اپنی کتاب میں یوکرین کے واقعہ کا موازنہ مہابھارت کے حالات سے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے جنگ کو روکنے کے لیے سب کچھ کیا ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ بات چیت اور سفارت کاری پر عمل کریں۔

انھون نے کہا کہ عالمی تنازعات میں زیادہ سمجھدار [اور] سنجیدہ آوازوں کو بولنے کی ضرورت ہوتی ہے"۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین کے بحران کے بعد ایندھن، خوراک اور کھاد کی قلت کی وجہ سے ہندوستان نے اپنے مفاد کا انتظام کیا ہے جو داؤ پر لگا ہوا تھا۔

قبل ازیں وزیر خارجہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے پورے ملک کے جذبات اور امنگوں کو اپنی گرفت میں لیا ہے۔ "کتاب کا ایک بڑا حصہ حکومت سے باہر کے لوگوں نے لکھا ہے۔ وہ ایک وزیر اعظم ہیں، جنہوں نے پورے ملک کے جذبات اور امنگوں کو اپنی گرفت میں لیا ہے۔