فلسطینیوں پرہندوستان نے اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں :عار ف محمد خان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
عارف محمد خان
عارف محمد خان

 

 

سری نگر: جنوبی ریاست کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کے حقوق کے حوالے سے ہندوستان نے اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی میں صرف اتنی تبدیلی لائی ہے کہ بھارت پہلے اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنا تھا اور اب اس لئے تسلیم کرتا ہے کیونکہ خود عرب ممالک نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر کے اسے تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین اور اسرائیل کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں تاکہ آگے چل کر ہم دونوں فریقین کی آپسی بات چیت ممکن بنانے میں معاون ثابت ہوں۔

 عارف محمد خان نے یہ باتیں سری نگر سے شائع ہونے والے ایک انگریزی روزنامے کو دیے گئے ایک آن لائن ویڈیو انٹرویو کے دوران کہی ہیں۔ انہوں نے بھارت کی ’فلسطین پالیسی‘ میں تبدیلی سے متعلق پوچھے جانے پر کہا کہ ’’جہاں تک فلسطین کے لوگوں کے حقوق کا سوال ہے بھارت نے اس حوالے سے اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں لائی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’پالیسی میں تبدیلی صرف اتنی ہے کہ ہم پہلے اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے تھے۔ لیکن اب اسرائیل کو ہم نے تسلیم کیا ہے، اس کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ جب خود عرب ملکوں نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے شروع کر دیے ہیں تو پھر ہم شاید زیادہ مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔‘‘