ہندوستان: کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد 86 ہزار کے قریب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-06-2021
کورونا کا گھٹتا اثر
کورونا کا گھٹتا اثر

 

 

نئی دہلی :ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 86 ہزار کے قریب نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 2123 اموات درج کی گئیں۔ نئے کیسز کی تعداد 2 اپریل کے بعد پہلے مرتبہ ایک لاکھ سے کم ہوئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر سے 86498 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں جبکہ اس اثنا میں 182282 افراد نے شفایابی حاصل کر لی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نئے معاملات کی تعداد 86498 درج کی گئی:66 دنوں کے دوران کم ترین تعداد۔

ہندوستان میں فعال معاملات کی تعداد مزید گھٹ کر 1303702 رہ گئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فعال معاملوں میں 97907 کی کمی در ج کی گئی۔

اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر27341462 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 182282 مریض صحت یاب ہوئے۔

لگاتار 26 ویں دن بھی صحت یابیوں کی تعداد روزانہ نئے سامنے آنے والے کیسوں کی تعداد سے زیادہ رہی۔

صحت یابیوں کی شرح بڑھ کر 94.29 فیصد تک پہنچی۔

ہفتہ وار مثبت شرح اس وقت 5.94 فیصد پر قائم ہے۔

کووڈ-19 کے روزانہ مثبت معاملات کی شرح 4.62 فیصد ہے۔جو کہ لگاتار 15 ویں دن 10 فیصد سے کم ہے۔

ٹیسٹنگ صلاحیت میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیاگیا، مجموعی طور پر 36.8 کروڑ ٹیسٹ منعقد کئے گئے۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 23.61 کروڑ ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔