ہندوستان 75 سال میں معاشی طورپر مضبوط ہوا: عالمی بینک

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 26-01-2022
ہندوستان 75 سال میں معاشی طورپر مضبوط ہوا: عالمی بینک
ہندوستان 75 سال میں معاشی طورپر مضبوط ہوا: عالمی بینک

 

 

نئی دہلی: ہندوستان کے ساتھ اپنے 75 سال کے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی بینک نے آج کہا کہ ہندوستان نے ان 75 برسوں میں قرض لینے والے ملک کے ٹیگ سے آزاد ہوکر اب ایک عطیہ دہندہ ملک بن گیا ہے عالمی بینک نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ شراکت داری کے بھی 75 سال ہوچکے ہیں۔

سال 1947 میں آزادی کے بعد ہندوستان قلیل آمدنی والے ملک سے کم درمیانی آمدنی والے ملک میں بدل گیا ہے اور یہاں کی آبادی اب 1.3 ارب ہے اور تین ٹریلین ڈالر کی معیشت ہے۔ اس دوران ہندوستان قرض لینے والے ملک سے آزاد ہوکر ڈونر ملک بن گیا ۔

اس موقع پر ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر جنید احمد نے چھ لوگوں سے بات کی جنہوں نے ہندوستان میں ڈرائیونگ ریفارمز میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

اس دوران انہوں نے ان لوگوں کے ساتھ ہندوستان کی ترقی میں عالمی بینک کے کردار اور اس کے ساتھ ہندوستان کے تجربے پر تبادلہ خیال کیا، جسے دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ شیئر کیا جاسکتا ہے۔ (ایجنسی)