انڈیا اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ کاپارلیمنٹ ہاؤس سے’ ای سی آئی‘ دفتر تک مارچ

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 11-08-2025
انڈیا اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ کاپارلیمنٹ ہاؤس سے’ ای سی آئی‘ دفتر تک مارچ
انڈیا اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ کاپارلیمنٹ ہاؤس سے’ ای سی آئی‘ دفتر تک مارچ

 



نئی دہلی: لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ آج صبح 11:30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس سے نرواچن سدن تک مارچ کریں گے ذرائع نے بتایا کہ تقریباً ایک کلومیٹر مارچ کا مقصد اتحاد کا مظاہرہ اور جمہوری حقوق کا تحفظ ہے واضح رہے کہ اپوزیشن نے الیکشن کمشنر سے ملاقات کے لیے پہلے ہی وقت لے لیا ہے دوسری جانب کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگےنے انڈیا اتحاد کے لیڈران کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیاہے۔
اس ملاقات کا مقصد الیکشن کمیشن کے ذریعہ مبینہ ’’ووٹ چوری‘‘، بہار میں ووٹرز لسٹ کی نظرثانی اور دیگر سیاسی مسئلے شامل ہیں ، ان کے علاوہ بھی کئی اہم مسائل پر بات چیت کی جائے گی ۔
کانگریس ذرائع کے مطابق لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں میں انڈیا اتحاد کے قائدین کے ساتھ ساتھ دیگر سرکردہ اپوزیشن اتحاد کے قائدین کو کھڑگے کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں مدعو کیا گیا ہے۔
عشائیہ کا اہتمام کھڑگے کی رہائش گاہ پر نہیں، بلکہ کسی اور مقام پر کیا جائے گا، تاکہ زیادہ تعداد میں لیڈران کی شرکت ممکن ہوسکے، اس بات کا بھی امکان ہے کہ اس دعوت میں ملک کے مختلف حصوں میں الیکشن کمیشن کے کردار اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا