بھوپال/ آواز دی وائس
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر گھر پر ترنگا لہرائیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کو "ماں بھارتی" کے وقار اور خودداری کے تحفظ کے عزم کا اظہار کرنا چاہیے۔ اسی لیے ہر کسی کو قومی تہوار میں شرکت کرنی چاہیے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ترنگے کے ساتھ اپنی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ یہ صرف قومی تہوار میں ہماری شرکت ہی نہیں بلکہ "ماں بھارتی" کے احترام اور وقار کی حفاظت کے عہد کی علامت بھی ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئیے، اپنے گھر پر ترنگا لگائیں اور دوسروں کو بھی اس عظیم مہم سے جڑنے کی ترغیب دیں۔ جے ہند۔
ہر گھر ترنگا، ہر گھر صفائی: آزادی کا جشن صفائی کے سنگ" مہم
درحقیقت، مدھیہ پردیش حکومت "ہر گھر ترنگا، ہر گھر صفائی: آزادی کا اتسو صفائی کے سنگ" مہم چلا رہی ہے، جسے تین مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ جیسے ہی وزیر اعلیٰ نے ترنگے کے ساتھ تصویر شیئر کی، وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
وزیر اعلیٰ نے لکھا کہ آن بان شان ترنگا، پورے پردیش میں لہرائے ہر گھر ترنگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی 'ہر گھر ترنگا' مہم کی پہل کے تحت، اس سال بھی 2 سے 15 اگست تک مدھیہ پردیش میں ہر گھر پر ترنگا لہرایا جا رہا ہے۔ ترنگے کے ساتھ سیلفی لے کر اسے ویب سائٹ پر ضرور اپلوڈ کریں۔
یہ مہم تین مرحلوں میں چلائی جا رہی ہے
پہلا مرحلہ (2 سے 8 اگست تک)
حب الوطنی کا ماحول پیدا کرنے اور ترنگے پر مرکوز عوامی پروگرام منعقد ہوں گے۔
ترنگے سے متاثرہ آرٹ، ترنگا نمائش، ترنگا رنگولی، ترنگا راکھی بنانے، ترنگا بُنائی، ترنگے پر کوئز، ترنگے کے لیے رضا کارانہ خدمات، ترنگے کی سجاوٹ و روشنی کا انتظام، فوجیوں و پولیس اہلکاروں کو خطوط لکھنے جیسی سرگرمیاں چلائی جائیں گی۔
دوسرا مرحلہ (9 سے 12 اگست تک)
عوام کو مہم سے جوڑنے، وسیع پیمانے پر تشہیر، ترنگے کی دستیابی اور عوامی مقامات پر ترنگے کی نمائش پر کام ہوگا۔
اس دوران "ترنگا میلہ"، "ترنگا کانسرٹ"، ترنگا بائیک اور سائیکل ریلی، ترنگا یاترا، جھنڈے کی فروخت، انسانی زنجیر، اور ترنگا گیت جیسے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
تیسرا مرحلہ (13 سے 15 اگست تک)
گھروں، دفاتر، گاڑیوں پر ترنگا لگایا جائے گا۔
ترنگے کے ساتھ سیلفی اپلوڈ کرنا، ہر جگہ ترنگے کی موجودگی یقینی بنانا اور کلچرل منسٹری کے ساتھ معلومات شیئر کرنا شامل ہوگا۔
ترنگے کے ساتھ ریکارڈ سرگرمیاں بھی کی جائیں گی۔
سرگرمیوں کی نوعیت
یہ مہم مرکزی وزارتِ آبی وسائل و صفائی، وزارت ثقافت اور سوچھ بھارت مشن کے تعاون سے چلائی جا رہی ہے۔
اس کی بنیاد اجتماعی جشن اور شہری اتحاد کے جذبے پر رکھی گئی ہے۔
اس مہم میں
اضلاع، بلاک، گرام پنچایتیں پوری طرح شامل ہوں گی۔
مقامی ادارے، گرام جل سیوا سمیتی، خود امدادی گروپس، پنچایتی راج ادارے، اسکولی بچے، رضاکار اور فرنٹ لائن ورکرز کو بھی قیادت اور شرکت کے لیے ترغیب دی جا رہی ہے۔