لوک سبھا کی سیٹوں کی تعداد 850 تک بڑھانا ایک 'مذاق' ہے: تھرور

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 11-05-2026
لوک سبھا کی سیٹوں کی تعداد 850 تک بڑھانا ایک 'مذاق' ہے: تھرور
لوک سبھا کی سیٹوں کی تعداد 850 تک بڑھانا ایک 'مذاق' ہے: تھرور

 



نئی دہلی
کانگریس رہنما ششی تھرور نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں کے اراکین کی تعداد بڑھا کر 850 کرنا ایک ’’مذاق‘‘ ہے اور اس سے یہ ایوان چین کی عوامی مشاورتی کانفرنس کا ایک ’’دیسی‘‘ نمونہ بن جائے گا۔
تاہم، بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے ان کے اس بیان کی مخالفت کی۔اتوار کو کیلیفورنیا میں منعقدہ ’’اسٹینفورڈ انڈیا کانفرنس 2026‘‘ میں شرکت کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما تیجسوی سوریا نے کہا کہ حلقہ بندی ایک ’’جمہوری ضرورت‘‘ ہے، تاکہ منتخب نمائندوں کی جوابدہی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے ڈھانچے کو جوں کا توں برقرار رکھنے کو ’’بے معنی‘‘ قرار دیا۔ لوک سبھا کی موجودہ رکنیت 543 ہے۔
لوک سبھا رکن تیجسوی سوریا نے تھرور کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 1971 کی آبادی کی بنیاد پر 2026 میں 140 کروڑ لوگوں والی جمہوریت کی ضروریات پوری نہیں کی جا سکتیں۔انہوں نے تھرور کی اس مثال کی بھی مخالفت کی، جس میں انہوں نے امریکی کانگریس کا حوالہ دیا تھا، جس کے اراکین کی تعداد 1929 سے اب تک 435 ہی برقرار ہے۔