کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعدادمیں اضافہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-09-2021
کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعدادمیں اضافہ
کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعدادمیں اضافہ

 

 

نئی دہلی:ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، نئے معاملات کے مقابلے میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد بہت زیادہ رہی جس کی وجہ سے فعال معاملات کی شرح کم ہو کر 1.09 فیصد رہ گئی ہے.

پیر کے روز ملک میں 78 لاکھ 66 ہزار 950 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 75 کروڑ 22 لاکھ 38 ہزار 324 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 25404 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 32 لاکھ 89 ہزار 579 ہوگئی ہے۔

اس دوران، 37127 مریضوں کی صحت یابی کے بعد، کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 24 لاکھ 84 ہزار 159 ہوگئی ہے۔ ایکٹو معاملے 12062 کم ہو کر تین لاکھ 62 ہزار 207 رہ گئے ہیں۔

اسی عرصے میں 339 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 443213 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.58 فیصد ہو گئی ہے جبکہ اس وقت اموات کی شرح 1.33 فیصد ہے۔

کیرالہ فی الحال فعال معاملات کے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے، حالانکہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران، زیادہ سے زیادہ 13480 ایکٹو معاملات میں کمی آئی ہے اور اب ان کی تعداد 209335 ہوگئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 4158504 ہو گئی ہے جس کی وجہ سے 28439 مریضوں کی صحت یابی ہوئی ہے جبکہ مزید 99 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 22650 ہو گئی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )