کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-10-2021
 کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ
کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

 ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے ، حالانکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہے جس کی وجہ سے فعال کیسز میں کمی کا سلسلہ ہے بھی جاری ہے۔

دریں اثنا، جمعرات کو ملک میں 64 لاکھ 40 ہزار 451 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی اور اب تک 89 کروڑ 02 لاکھ آٹھ ہزار سات افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 26،727 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 38 لاکھ 26 ہزار 607 ہوگئی ہے۔

دریں اثنا ، مزید 28،246 مریضوں کی صحت یابی کے بعد ، کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد تین کروڑ 30 لاکھ 43 ہزار 144 ہو گئی ہے۔

ایکٹو کیسز 1796 سے کم ہو کر دو لاکھ 75 ہزار 224 ہو گئے ہیں۔ ایک ہی وقت میں ، مزید 277 مریضوں کی موت کی وجہ سے ، اموات کی تعداد بڑھ کر 4،48،339 ہوگئی ہے۔

ملک میں صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.86 فیصد ہو گئی ہے اور فعال کیسز کی شرح 0.82 پر آ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔

کیرالہ اس وقت ایکٹو کیسز کے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 966 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی تعداد اب کم ہو کر 143109 رہ گئی ہے۔ اسی وقت ، 16758 مریضوں کی صحت یابی کی وجہ سے ، کورونا سے آزاد ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 4512662 ہوگئی ہے۔

اسی عرصے میں 122 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 25087 ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر میں ، فعال کیسز 191 سے کم ہوکر 40061 پر آگئے ہیں۔

جب کہ مزید 56 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 139067 ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی ، کورونا سے آزاد