انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کی تاریخ میں 15 مارچ تک توسیع

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-01-2022
انکم ٹیکس  ریٹرن جمع کرنے کی تاریخ میں 15 مارچ تک توسیع
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کی تاریخ میں 15 مارچ تک توسیع

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 مارچ2022 تک توسیع کر دی گئی ہے۔

 مرکز نے ایک بار پھر سال 2020-2021 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) داخل کرنے کی آخری تاریخ کو بڑھا دیا ہے۔ پہلے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 تھی۔

جسے اب تین ماہ بڑھا کر 15 مارچ کر دیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ٹیکس دہندگان مارچ کے وسط تک مالی سال 21 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کر سکتے ہیں۔

وزارت خزانہ کے ریونیو ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کو درپیش مشکلات کے پیش نظر آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعات کے تحت مختلف آڈٹ رپورٹس کی ای فائلنگ میں درپیش مسائل کی وجہ سے وقت کی حد بھی بڑھا دی گئی ہے۔