چینی موبائل کمپنیوں پرآئی ٹی کے چھاپے

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-12-2021
چینی موبائل کمپنیوں پرآئی ٹی کے چھاپے
چینی موبائل کمپنیوں پرآئی ٹی کے چھاپے

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

محکمہ انکم ٹیکس نے 22 دسمبر2021 کو ملک بھر میں ہندوستان میں کام کرنے والی چینی موبائل کمپنیوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔

ذرائع کے مطابق، چینی موبائل فرموں کی طرف سے کئی مبینہ خلاف ورزیوں کے منظر عام پر آنے کے بعد، محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے دہلی-این سی آر میں کمپنی سے وابستہ اہلکاروں کے احاطے پر چھاپہ مارا ہے۔

ان کمپنیوں پر شیل کمپنی یعنی جعلی کمپنی بنا کر انکم ٹیکس چوری کرنے کا الزام ہے۔ , ذرائع کے مطابق کئی مینوفیکچرنگ یونٹس، کارپوریٹ دفاتر اور چینی موبائل فون فرموں کے گوداموں کی تلاشی جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  حکومت پہلے ہی اوپو اور ویوو جیسی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں پر چینی شراکت داروں کے ساتھ تقسیم کے لیے کام بند کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔ اس سے قبل اگست میں بھی اس نے چین کے زیر کنٹرول زیڈ ٹی ای کے خلاف چھاپے مارے تھے۔

حال ہی میں مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کی جانب سے موبائل فون، لون اپلیکشن اور ٹرانسپورٹیشن کے کاروبار سے منسلک متعدد چینی فرموں پر چھاپے مارے گئے ہیں، اطلاعات ہیں کہ ان چینی کمپنیوں پر شیل کمپنیوں کے ذریعے ٹیکس چوری کا الزام ہے، جن کی محکمہ تحقیقات کر رہا ہے۔

ہندوستان میں چینی موبائل مینوفیکچررز کے خلاف ایک ایسے وقت میں کارروائی کی جا رہی ہے جب21 دسمبر 2021 کو  نیپال حکومت نے کئی چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا تھا۔