سونو سود کےدفتر میں انکم ٹیکس کا چھاپہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-09-2021
سونو سود
سونو سود

 


ممبئی: محکمہ انکم ٹیکس نے بالی وڈ اداکار سونو سود کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔

آئی ٹی کی ٹیم اس وقت سونو کے ممبئی دفتر میں موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ٹی ٹیم نے سونو سود اور ان کی کمپنیوں سے متعلقہ 6 مقامات پر سروے کیا ہے جس کے بعد اکاونٹ بک میں تضاد کے الزامات ہیں۔

کچھ دن پہلے دہلی حکومت نے سونو سود کو اسکول کے طلباء سے متعلق پروگرام کا برانڈ ایمبیسڈر بنایا ہے۔

اس دوران ان کے عام آدمی پارٹی میں شمولیت کے بارے میں قیاس آرائیاں بھی ہو رہی تھیں ، لیکن سونو نے خود کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ساتھ ان کی سیاست پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

سونو سود نے سب سے پہلے مہاجر مزدوروں لاک ڈاون کو ان کے گھروں تک پہنچانے میں مدد کی تھی۔ 

اس کے بع وہ مسلسل ملک بھر میں لوگوں کی مدد کرتے رہے ہیں۔

کئی ریاستی حکومتوں نے سونو کے ساتھ مل کر کام کیا ہے ، جن میں پنجاب اور دہلی حکومتیں بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سونو نے گڈ ورک جاب ایپ ، اسکالرشپ پروگرام بھی چلایا ہے۔

وہ ملک کے 16 شہروں میں آکسیجن پلانٹ بھی لگا رہے ہیں۔

ان کے مداحوں نے انہیں مسیحا کہنا شروع کر دیا۔

خیال رہے کہ 48 سالہ سونو ہندی ، تیلگو ، کنڑ اور تامل فلموں میں کام کرتے رہے ہیں۔

  ستمبر 2020 میں  سونو سود کو اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے کورونا وبائی امراض کے دوران ان کے انسان دوست کاموں کے لیے  ایس ڈی جی اسپیشل ہیومینیٹیرین ایکشن ایوارڈ 2020 (SDG Special Humanitarian Action Award ) دیا۔

اس وقت  وہ ملک میں ہر خاص عام کی مدد کے لیے سود چیریٹی فاؤنڈیشن (sood charity foundation) چلا رہے ہیں۔