نئی دہلی/ آواز دی وائس
انکم ٹیکس محکمہ نے پیر کے روز کئی شہروں میں ان اداروں کے خلاف چھاپے مارے جو بعض افراد کو مختلف قسم کی چھوٹ کا دعویٰ کر کے ان کے انکم ٹیکس ریٹرن میں جعلی کٹوتی کا فائدہ دلوانے میں مدد کرتے ہیں۔ اس بات کی اطلاع سرکاری ذرائع نے دی۔
ذرائع کے مطابق، جن معاملات کی ان چھاپوں کے دوران جانچ کی جا رہی ہے، ان میں رجسٹرڈ یا غیر رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو سیاسی چندہ دینے، میڈیکل انشورنس، ٹیوشن فیس اور کچھ مخصوص قرضوں کی ادائیگی پر افراد کی جانب سے کی گئی جھوٹی کٹوتی کے دعوے شامل ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اس مہم کے تحت کچھ افراد اور ان کے ٹیکس مشیر، جو انہیں جعلی چھوٹ کا دعویٰ کرنے میں معاونت فراہم کرتے ہیں، ان کے یہاں بھی تلاشی لی جا رہی ہے۔