حیدرآباد:چھ روزہ شارٹ ٹرم کورس برائے جینڈر سنسٹیائزیشن جو ایک جامع علمی پروگرام ہے آج مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹیMANUU میں افتتاح کیا گیا. یو جی سی ملاویہ مشن ٹیچرز ٹریننگ سنٹرUGC MMTTC اس کورس کا اہتمام 24 سے 29 نومبر 2025 تک کر رہا ہے. اس کورس کا مقصد ملک بھر کے اساتذہ اور اعلیٰ تعلیمی شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد میں آگاہی اور حساسیت کو فروغ دینا ہے تاکہ جینڈر سے متعلق مسائل کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے.
اس موقع پرUGC MMTTC کی ڈائریکٹر پروفیسر سنیم فاطمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جینڈر سے متعلق حساس طرز عمل کو مضبوط بنانے اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کو جاری رکھنے کی ضرورت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے. انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی ادارے نوجوان نسل کی سوچ اور اقدار کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اس لئے اساتذہ اور منتظمین کے لئے ضروری ہے کہ وہ معلومات اور حساسیت سے لیس ہوں تاکہ ایک منصفانہ تعلیمی ماحول قائم کیا جا سکے.
فیکلٹی اراکین ریسرچ اسکالرز اور مدعو ماہرین نے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی اور تعلیمی اداروں میں جینڈر انصاف کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا.
پروگرام کے دوران مختلف جامعات سماجی شعبوں اور قانونی پس منظر سے تعلق رکھنے والے ماہرین جینڈر سے متعلق مختلف موضوعات پر اظہار خیال کریں گے. نشستوں میں ان ساختی اور ثقافتی رکاوٹوں پر بھی گفتگو کی جائے گی جو عدم مساوات کو قائم رکھتی ہیں اور ان حکمت عملیوں پر بھی بات ہوگی جنہیں اپنا کر ادارے زیادہ جامع اور منصفانہ ماحول تشکیل دے سکتے ہیں.
یہ پروگرام تدریسی لیکچرز مباحثوں کیس اسٹڈیز اور اجتماعی سرگرمیوں کے ذریعے جینڈر سنسٹیائزیشن کے مختلف پہلوؤں کو سمجھانے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے. اہم موضوعات میں اکیڈمیا میں جینڈر مساوات قانونی ڈھانچے اور حقوق جینڈر پر مبنی تشدد شناخت اور نمائندگی اور محفوظ و منصفانہ کیمپس کے قیام کے لئے ادارہ جاتی اقدامات شامل ہیں.
شرکاء کو عکاس مشقوں گروپ پریزنٹیشنز اور پالیسی پر مبنی مباحثوں میں شریک کیا جائے گا تاکہ وہ جینڈر سے متعلق مسائل کو ذمہ داری کے ساتھ حل کرنے کی صلاحیت پیدا کر سکیں. اس پروگرام کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا نہیں بلکہ شرکاء کو اپنے اپنے اداروں میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے تیار کرنا بھی ہے.
UGC MMTTC MANUU علمی معیار پیشہ ورانہ تربیت اور جامع تعلیم کے فروغ کے عزم پر قائم ہے. جینڈر سنسٹیائزیشن کا یہ شارٹ ٹرم کورس ایسے سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے تحت اساتذہ کو موجودہ سماجی اور تعلیمی چیلنجوں کا بصیرت اور ذمہ داری کے ساتھ مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جا رہا ہے