بنگال میں پولیس انسپیکٹر پیٹ پیٹ کر قتل ، اب صدمے سے ماں کی موت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
بنگال میں پولیس انسپیکٹر پیٹ پیٹ کر قتل
بنگال میں پولیس انسپیکٹر پیٹ پیٹ کر قتل

 

 

 پٹنہ

مغربی بنگال کے ایک سینئر پولیس افسر اشونی کمار کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا تھا ۔ اس واقعے کے بعد صدمے میں مبتلا مقتول کی والدہ کا پورنیہ ضلع میں اتوار کے روز انتقال ہو گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ کشن گنج پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) نے پولیس ٹیم کی مدد سے مغربی بنگال کے ضلع اسلام پور ضلع میں گولپوکھر پولیس اسٹیشن کے تحت پنجی پورہ کے قریب گاؤں پنت پترا گائوں میں سنیچر کی صبح ایک پولیس ٹیم کی قیادت کی جہاں ایک ہجوم نے ان پر حملہ کر دیا ۔ 50 سالہ کمار کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

یہ خبر سن کر دل کی مریضہ اور مقتول کی والدہ دیوی بیہوش ہوگئیں اور صدمے سے ان کی موت ہو گئی ۔

کشن گنج پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کمار نے چھاپے سے قبل اپنے بنگال کے ہم منصب کو آگاہ کیا تھا۔ چھاپے کے دوران 100 سے زائد افراد نے ان پر حملہ کیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ چھاپے کے لئے اشونی کے ساتھ آئے ہوئے مزید 7 پولیس اہلکار حملے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ ادھر مقتول پولیس اہلکار کے لواحقین نے واقعے کے پیچھے سازش کا الزام لگایا ہے۔

اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کشن گنج کے ایس پی کمار آشیش نے سرکل انسپکٹر منیش کمار سمیت سات پولیس اہلکاروں کو موقع سے فرار ہونے پر معطل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سات پولیس اہلکاروں کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہنے اور ٹیم لیڈر کو موقع پر تنہا چھوڑنے پر معطل کردیا ہے۔ ہم نے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کردی ہے۔ اگر تحقیقات کے دوران کوئی سازش کا معاملہ ہوا تو ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔