سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: الہ آباد ہائی کورٹ کے جج سے کرمنل مقدمات کی سماعت کا حق واپس

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 05-08-2025
سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: الہ آباد ہائی کورٹ کے جج سے کرمنل مقدمات کی سماعت کا حق واپس
سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: الہ آباد ہائی کورٹ کے جج سے کرمنل مقدمات کی سماعت کا حق واپس

 



نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ایک اہم کیس کے دوران الہ آباد ہائی کورٹ کے ایک جج سے کرمنل مقدمات کی سماعت کا حق واپس لے لیا۔ یہ فیصلہ اس جج کے اُس حکم کے بعد آیا جس میں انہوں نے ایک سول کیس میں کرمنل سمن کو غلط طریقے سے درست قرار دیا تھا۔

کیس کچھ اس طرح تھا کہ ایک کمپنی پر تجارتی رقم نہ ادا کرنے کا الزام تھا۔ کمپنی نے ہائی کورٹ میں اس سمن کو غلط قرار دینے کی درخواست کی تھی کیونکہ یہ کیس سول تھا، لیکن جج نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پیسہ واپس لینے کے لیے کرمنل کیس چلانا بہتر ہے، کیونکہ سول کیس میں وقت زیادہ لگ سکتا ہے۔

سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو غلط اور تشویش ناک قرار دیا اور کہا کہ یہ انصاف کے ساتھ مذاق ہے۔ عدالت نے کہا کہ سول تنازعہ میں کرمنل کیس چلانا غلط ہے اور یہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ اب اس جج کو کرمنل مقدمات سے ہٹاکر صرف سول مقدمات کی سماعت کرنی ہوگی اور انہیں سینئر جج کے ساتھ یا ڈویژن بنچ میں بیٹھ کر سماعت کرنی ہوگی۔

سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر اس فیصلے میں تبدیلی کریں۔ یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا کیونکہ اس جج سے کئی ایسے غلط فیصلے سامنے آئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ عدلیہ کی عزت و وقار کے لیے یہ ضروری ہے کہ اس طرح کے فیصلوں کو درست کیا جائے۔