کپواڑہ :امام ایسوسی ایشن نے کیا طلباء سے تبادلہ خیال

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
کپواڑہ :امام ایسوسی ایشن نے کیا طلباء سے تبادلہ خیال
کپواڑہ :امام ایسوسی ایشن نے کیا طلباء سے تبادلہ خیال

 

 

 آواز دی وائس، سری نگر

امام ایسوسی ایشن جموں و کشمیر نے کپواڑہ کے دارالعلوم امام اعظم جگرپورہ کے طلباء کے ساتھ ایک خاص سیشن کا اہتمام کیا۔

اس پروگرام میں چھ درجن سے زائد طلباء نے شرکت کی۔

امام ایسوسی ایشن کے صدر ہلال احمد لون نے اپنے خطاب میں کہا کہ مذہبی شخصیات اور ائمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کا ہر طرح سے خیال رکھیں تاکہ ہمارے نوجوان کسی غیر قانونی یا ملک دشمن سرگرمیوں میں نہ پھنسیں۔

انہوں نے وہاں موجود تمام طلباء پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کےامن اور ڈی ریڈیکلائزیشن اور معاشرے کو درپیش دیگر مسائل کے لیے کام کریں۔

بعد میں ہلال لون نے وہاں موجود طلباء کو معاملات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر چیئرمین ہلال احمد لون نے کچھ طلبا کو اجتماعی طور پر لیپ ٹاپ عنایت کیا تاکہ طلباء کو نئی تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے۔