جان ہے تو جہان ہے:سائیکل چلاکرصحت مند رہیں:مولاناعمیرالیاسی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 12-06-2021
صحت مندرہنے کے لئے سائیکل چلاتے ہیں مولاناعمیرالیاسی
صحت مندرہنے کے لئے سائیکل چلاتے ہیں مولاناعمیرالیاسی

 

 

نئی دہلی

کورونا دور اور لاک ڈائون میں لوگوں کی جسانی اورذہنی صحت متاثر ہوئی ہے۔

اس تعلق سے مولاناعمیرالیاسی نے لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

مولاناعمیراحمدالیاسی صدرتنظیم ائمہ مساجد نے کہا ہے کہ جان ہے تو جہان ہے ،اس لئے اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور ورزش کے طور پرسائیکل چلائیں۔

انھوں نے بتایاکہ وہ خود کچھ لوگوں کے ہمراہ ہفتہ اور اتوار کوسائیکل چلاتے ہیں۔

مولانانے اپنے ویڈیوپیغام میں کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ کوروناکے حالات سے ہم نکل رہے ہیں مگرآئندہ محفوظ رہنے کے لئے ہمیں چاہئے کہ ویکسین لگوائیں۔ تیسری لہر سے قبل ٹیکہ لگوالینا چاہئے۔

انھوں نے لاک ڈائون کے ایام کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ لوگ گھروں میں بندرہے۔بعض لوگ ڈپریشن میں چلے گئے۔

ان حالات سے باہرنکلنے کے لئے انھوں نے بتایا کہ نماز فجراداکریں۔ یوگا کریں، میڈیٹیشن کریں، عبادت کریں ،اللہ سے مانگیں اور سائیکل چلائیں۔ سائیکل چلانے سے چالیس فائدے ہوتے ہیں۔