اگر ایس آئی آر بنگال کے انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوتا ہے تو یہ ایک خطرناک نظیر قائم کرے گا: عمر

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 01-05-2026
اگر ایس آئی آر بنگال کے انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوتا ہے تو یہ ایک خطرناک نظیر قائم کرے گا: عمر
اگر ایس آئی آر بنگال کے انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوتا ہے تو یہ ایک خطرناک نظیر قائم کرے گا: عمر

 



نئی دہلی
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز کہا کہ اگر ووٹر فہرستوں کے خصوصی گہرے جائزے (ایس آئی آر) سے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے نتائج متاثر ہوتے ہیں تو یہ ایک خطرناک مثال قائم کرے گا، جس سے سیاسی جماعتوں کو خود کو بچانا ہوگا۔کولکتہ کے بھوانی پور میں واقع ایک اسٹرونگ روم (جہاں ووٹنگ کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں رکھی جاتی ہیں) کے باہر جمعرات کو پیش آئے واقعے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ ای وی ایم کی حفاظت کے لیے لوگوں کو تعینات کرنا مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا حق ہے۔
انہوں نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ میں انتخاب سے پہلے دھاندلی کو قبول نہیں کرتا اور انتخاب کے بعد ای وی ایم کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ جب بیلٹ باکس ہوتے تھے تب بھی ہم یہی کرتے تھے۔ ہم اپنے لوگوں کو اسٹرونگ روم کے باہر تعینات رکھتے تھے۔ اس لیے ممتا بنرجی کو اسٹرونگ روم کے باہر لوگوں کو تعینات کرنے کا پورا حق تھا اور انہوں نے ایسا کیا۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ ووٹوں کی چوری ای وی ایم کے ذریعے نہیں بلکہ خصوصی گہرے جائزے (ایس آئی آر) کے ذریعے ہو رہی ہے۔انہوں نے کہ کہ ای وی ایم (ہیکنگ) اور ایس آئی آر کے ذریعے جو کچھ کیا جا رہا ہے، اس میں فرق ہے۔ آج ووٹوں کی چوری ای وی ایم کے ذریعے نہیں ہو رہی بلکہ بدقسمتی سے الیکشن کمیشن کے ذریعے ایس آئی آر کے تحت ہو رہی ہے۔"
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات بی جے پی مخالف جماعتوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، کیونکہ اگر ایس آئی آر انتخابی نتائج کو متاثر کرتا ہے تو یہ نہایت خطرناک ثابت ہوگا۔