باڑمیر: ملک کی پہلی ایمرجنسی ہوائی پٹی کا افتتاح

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 09-09-2021
باڑمیر: ملک کی پہلی ایمرجنسی ہوائی پٹی کا افتتاح
باڑمیر: ملک کی پہلی ایمرجنسی ہوائی پٹی کا افتتاح

 


آواز دی وائس، باڑمیر

ریاست راجستھان کے ضلع باڑمیر میں ملک کی پہلی ایمرجنسی ہوائی کا افتتاح ہوگیا ہے۔

آج انڈین ایئر فورس کے جہاز نےپڑوسی ملک پاکستانی کی سرحد سے محض 40 کلو میٹر دور اتر کراپنی دفاعی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

 ہندوستان نے آج ایک بار پھر اپنی سلامتی کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

سپر ہرکولیس پاکستان کی سرحد سے 40 کلومیٹر دور باڑمیر کی شاہراہ پر 3 کلومیٹر طویل ایمرجنسی فیلڈ لینڈنگ پٹی پر اترا۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور روڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری سپر ہرکولیس میں  سوار تھے۔

اس کے بعد لڑاکا طیارے سکھوئی -30 اور جیگوار نے اس ہنگامی پٹی پر ٹچ اینڈ گو لینڈنگ بھی کی۔

چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت اور ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 راج ناتھ سنگھ نے اس فضائی پٹی کو حفاظتی نقطہ نظر سے اہم قرار دیا۔ اور کہا کہ آپ نے ٹریکٹر، بیل گاڑیوں کو سڑک پر چلتے ہوئے دیکھا ہوگا اور اب آپ کو ہوائی جہاز سڑک پر اترتے ہوئے نظر آئیں گے۔

بین الاقوامی سرحد سے صرف چند میٹر کے فاصلے پر ایسی پٹی کی تیاری ثابت کرتی ہے کہ ہم اپنی حفاظت کے لیے تیار ہیں اور ایک مضبوط ہندوستان کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

awazurdu

وزیر دفاع راج ناتھ ، روڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری ، ائیر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا اور چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت باڑمیر میں شاہراہ پر ہنگامی ہوائی پٹی پر طیاروں کی لینڈنگ کے دوران موجود تھے۔

خیال رہے کہ اس ہوائی پٹی کو بنانے میں 33 کروڑ خرچ کیے گئے ہیں۔

وزارت دفاع اور ٹرانسپورٹ کے تعاون سے ملک میں تقریباً ایسی شاہراہیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری پہلی بار ہوائی اڈے کے علاوہ کسی ہوائی پٹی پر اترنے والے طیارے میں موجود تھے۔