کووڈ 19 امدادی سرگرمیوں میں سرگرداں آئی اے ایف

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-05-2021
 امدادی سرگرمیوں میں سرگرداں آئی اے ایف
امدادی سرگرمیوں میں سرگرداں آئی اے ایف

 

 

نئی دہلی

پینتیس گھنٹوں کے سخت ڈیوٹی سائیکل کے بعد آئی اے ایف کا طیارہ منگل کی صبح ساڑھے گیارہ بجے چنئی پہنچ گیا جس میں برطانیہ کے برز نورٹن سے 37 ٹن آکسیجن سلنڈر بھی شامل تھے۔ 02 مئی 2021 کو جام نگر ایئر بیس سے روانہ ہونے کے بعد ، طیارے نے صرف دو مقامات بریز نورٹن (لوڈنگ اور ٹرننگ کے لئے ) اور قاہرہ ، مصر (ایندھن کے لئے) پر لینڈینگ کی ۔

آج تک اے ایف اے اپنی 140 گھنٹوں سے زیادہ پرواز کے بعد ہندوستان سے باہر (سنگاپور ، دبئی ، بینکاک ، فرینکفرٹ اور برطانیہ) 54 کرائیوجینک کنٹینر اور 900 آکسیجن سلنڈر ملک میں پہنچا چکی ہے ۔

اے اے ایف نے ہندوستان میں اب تک دیگر امدادی سامان جیسے آکسیجن سلنڈر ، آکسیجن پلانٹ کے سازوسامان ، ضروری ادویات اور اسپتال کے سازوسامان کے علاوہ 180 خالی کریوجنک آکسیجن کنٹینرز منتقل کردیئے ہیں۔ آئی اے ایف ریمٹ (ریپڈ ایکشن میڈیکل ٹیم) اور ہندوستانی بحریہ کے میڈیکل آفیسرز اور اہلکاروں کی فضائی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔ آئی اے ایف نے 8 سی 17 ، 4 آئی ایل 76 ، 10 سی -130 اور 20 این 32 طیارے کے ساتھ ساتھ ایم آئی 17 وی 5 اور چنوک ہیلی کاپٹر کی خدمات حاصل کیں جو اب تک 360 گھنٹے سے زیادہ کی پرواز کر چکے ہیں ۔