رمضان کے روزے رکھوںگی اوروالد کے لئے دعاکروںگی:لالوکی بیٹی روہنی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-04-2021
روہنی آچاریہ،اپنی ماں رابڑی دیوی کے ساتھ
روہنی آچاریہ،اپنی ماں رابڑی دیوی کے ساتھ

 

 

سراج انور / پٹنہ

بہار کے سابق وزرااعلی لالو پرسادیادواوررابڑی دیوی کی بیٹی روہنی آچاریہ نے رمضان سے ایک دن قبل اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس رمضان میں پورے مہینے روزے رکھیںگی اوراپنے والد لالو پرسادیادو کی صحت کے لئےدعاکریں گی۔

روہنی، لالو۔رابڑی کی دوسری بیٹی ہیں۔ان کی شادی اورنگ آباد ، بہار میں ہوئی ہے اور وہ سنگاپور میں رہتی ہیں۔ وہ فروری مارچ میں ایک ماہ ہندوستان میں تھیں۔ اپنے والد لالو پرساد سے ملیں اورسنگاپور واپس چلی گئیں۔واضح ہوکہ بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد چارہ گھوٹالے کے جرم میں جیل میں ہیں اورشدید بیمار چل رہے ہیں۔ تشویشناک حالت میں وہ دہلی ایمس میں زیر علاج ہیں۔

روہنی نے اپنے فیس بک پیج پر اعلان کیا کہ کل رمضان المبارک کا پاک مہینہ شروع ہورہا ہے! اس سال میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اپنے والد کی صحت اور تندرستی کے لئے پورے مہینے روزہ رکھوں گی اورایشوراللہ سے دعا کروںگی کہ میرے والد کی حالت بہتر ہوجائے۔ نیز ، ملک میں امن رہے۔اس کے ساتھ ہی ، چیت نوراتری بھی ہے۔

مجھ میں اتنی ہمت ہے کہ میں پوری عقیدت کے ساتھ دونوں مقدس تہواروں کو پورا کروں۔ مجھے کسی زہریلی،نفرت انگیزپرورش کی سوچ سے فرق نہیں پڑتا۔ آپ سب کو چیت نوراتری کی نیک خواہشات۔