میں بے آواز مسلمانوں کی آواز ہوں ۔اویسی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-10-2021
میں بے آواز مسلمانوں کی آواز ہوں  ۔اویسی
میں بے آواز مسلمانوں کی آواز ہوں ۔اویسی

 

 

غازی آباد: اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے خلاف منشیات کیس پر اپنا رد عمل دیا ہے۔ نام لیے بغیر ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ وہ بااثر کے لیے نہیں لڑیں گے۔

آریان اس وقت ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں قید ہے۔ 2 اکتوبر کو این سی بی نے ممبئی سے گوا کے لیے کروز پر چھاپہ مار کر ایک ریو پارٹی کا پردہ فاش کیا تھا۔ آریان کو اسی چھاپے میں سات دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کی گرفتاری کی خبر کے فورا بعد مشہور شخصیات نے اس پر رد عمل ظاہر کرنا شروع کر دیا۔

بے آواز مسلمانوں' کا مسئلہ اٹھائیں گے

 غازی آباد میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ وہ "بے آواز مسلمانوں" کے لیے بولیں گے جو جیلوں میں ہیں ان کے لیے نہیں جن کے والد "طاقتور" ہیں۔ جب آریان کی گرفتاری کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ آپ ایک سپر سٹار کے بیٹے کی بات کر رہے ہیں۔ یوپی جیلوں میں کم از کم 27 فیصد قیدی مسلمان ہیں۔ ان کے لیے کون بولے گا؟ میں ان کے لیے لڑوں گا جو گونگے اور کمزور ہیں ، ان کے لیے نہیں جن کے والد طاقتور ہیں۔ '