مجھے اپنی جیت کا 100فیصد یقین ہے: سدرشن ریڈی

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 06-09-2025
مجھے اپنی جیت کا 100فیصد یقین ہے: سدرشن ریڈی
مجھے اپنی جیت کا 100فیصد یقین ہے: سدرشن ریڈی

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
اپوزیشن کے نائب صدر کے امیدوار بی سدرشن ریڈی نے جمعہ کو کہا کہ انہیں 9 ستمبر کو ہونے والے نائب صدر کے انتخاب میں اپنی جیت کا پورا یقین ہے۔ گوہاٹی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اس انتخاب میں 100 فیصد جیت کا یقین ہے۔ جہاں بھی میں جاتا ہوں، وہاں مجھے شاندار ردعمل مل رہا ہے۔
سابق نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کے اپنی مدت مکمل ہونے سے پہلے ہی استعفیٰ دینے کے بارے میں پوچھے جانے پر ریڈی نے کوئی ذاتی تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور صرف اتنا کہا کہ یہ عہدہ "ایک اعلیٰ آئینی منصب ہے جسے کسی بھی صورت میں صرف ایک سیاسی ادارے تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔
 رپورٹ کے مطابق، الیکشن کمیشن کے خلاف حالیہ الزامات پر بات کرتے ہوئے سابق جسٹس نے کہا کہ کمیشن ایک خودمختار آئینی ادارہ ہے جس پر ملک میں آزاد اور منصفانہ انتخابات کرانے کی ذمہ داری عائد ہے۔ ریڈی نے بتایا کہ مہاتما گاندھی اور ڈاکٹر بی۔آر۔امبیڈکر بھی کئی مسائل پر ایک دوسرے سے متفق نہیں تھے، لیکن دونوں اس بات پر یکجا تھے کہ عام بالغ رائے دہی ضروری ہے اور ہر شہری کو جمہوری عمل میں حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے میرا پختہ یقین ہے کہ کسی بھی شخص یا گروہ کو ذات، مذہب، برادری، جنس یا عقیدے کی بنیاد پر انتخابی عمل سے باہر نہیں رکھا جانا چاہیے۔
مجھے اپنی جیت کا پورا یقین ہے: سدرشن ریڈی
اپنی انتخابی امکانات کے بارے میں ریڈی نے کہا کہ نائب صدر کا انتخاب لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں کے اراکینِ پارلیمنٹ کے ووٹوں سے ہوتا ہے۔ کوئی بھی سیاسی جماعت اپنے اراکین کے ووٹ طے نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ممبران پارلیمنٹ، میڈیا، سول سوسائٹی، دانشوروں اور ثقافتی میدان کی ممتاز شخصیات سے جو حمایت مجھے ملی ہے، اسے دیکھتے ہوئے مجھے اپنی جیت کا پورا یقین ہے۔ اسی لیے مجھے این ڈی اے اور اپوزیشن کے ووٹ الگ الگ گننے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی امیدواری کے اعلان کے ایک ہی دن کے اندر عام آدمی پارٹی سمیت کئی جماعتوں اور آزاد ممبران پارلیمنٹ نے انہیں بغیر کسی شرط کے حمایت دے دی۔