میں ڈرنے والا نہیں ہوں، میں سچ بولتا رہوں گا: تیجسوی یادو

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 23-08-2025
میں ڈرنے والا نہیں ہوں، میں سچ بولتا رہوں گا: تیجسوی یادو
میں ڈرنے والا نہیں ہوں، میں سچ بولتا رہوں گا: تیجسوی یادو

 



کٹیہار / آواز دی وائس
قومی جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو نے ہفتہ کو کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں سوشل میڈیا پر کیے گئے پوسٹ کے حوالے سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے زیر انتظام مہاراشٹر میں ان کے خلاف درج ایف آئی آر سے "نہیں ڈرتے" اور "سچ بولنا جاری رکھیں گے۔
تیجسوی کے خلاف ان کے ‘ایكس ’ ہینڈل پر کیے گئے ایک پوسٹ کے لیے گڑچیرولی ضلع میں کیس درج کیا گیا ہے۔ اس پوسٹ میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ وزیر اعظم مودی کی جانب سے لوگوں سے کیے گئے وعدے "جملہ" تھے۔ تیجسوی نے جمعہ کو وزیر اعظم کے بہار کے دورے سے پہلے یہ پوسٹ کیا تھا۔
بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ نے یہ بات کانگریس رہنما راہل گاندھی کے ساتھ بہار کے کٹیہار ضلع میں مچھلی مارکیٹوں اور مکھانا کے کھیتوں کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ راہل 'ووٹرس کے حقوق کی یاترا' کے تحت بہار کے دورے پر ہیں۔
کانگریس رہنما کو مچھلی فروشوں اور مکھانا پیدا کرنے والوں سے بات کرتے اور ان کے مسائل سنتے دیکھا گیا۔ اس دوران آزاد ممبر  پارلیمان راجیش رنجن المعروف پپو یادو سمیت کئی رہنما موجود تھے۔ اس سال کے آغاز میں پیش کیے گئے مرکزی بجٹ میں مکھانا کی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے 'مکھانا بورڈ' کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نے مکھانا کی پیداوار کو فروغ دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ "سپر فوڈ" بہت پسند ہے۔