حیدرآباد: مانو کے یو جی ریگولر کورسس میں داخلے، آخری تاریخ میں 30 مارچ تک توسیع

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-03-2023
حیدرآباد: مانو کے یو جی ریگولر کورسس میں داخلے، آخری تاریخ میں 30 مارچ تک توسیع
حیدرآباد: مانو کے یو جی ریگولر کورسس میں داخلے، آخری تاریخ میں 30 مارچ تک توسیع

 

حیدرآباد، 17 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2023-24 کے لیے کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ (سی یو ای ٹی) 2023 کے ذریعے انڈر گریجویٹ ریگولر کورسز میں آن لائن داخلوں کی آخری تاریخ میں 30 مارچ تک توسیع کی گئی ہے۔ امیدواروں کو  سی یو ای ٹی کی ویب سائٹ

https://cuet.samarth.ac.in/

پر دستیاب آن لائن درخواست فارم کو پُر کرنا ہوگا۔ یو جی ریگولر کورسز کے لیے تفصیلی پراسپکٹس

manuu.edu.in

پر دستیاب ہے۔ روفیسر ایم وناجا، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب مانو میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق رواں سال چار سالہ یو جی آنرز، ریسرچ پروگرام ملٹی ڈسپلنری طرز میں ایک سے زائد انٹری اور ایگزٹ کے ساتھ شروع کیا جا رہا ہے۔

یو جی ریگولر کورسز میں بی اے، بی اے آنرس (جنرل اور جرنلزم و ماس کمیونکیشن ) بی کام آنرس ، بی ایس سی آنرس (ریاضی، طبیعیات، کیمیائ) ، بی ایس سی آنرس (ریاضی، طبیعیات، کمپیوٹر سائنس) ، بی ایس سی آنرس (حیوانیات، نباتیات، کیمیائ) بی ووک میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور بی ووک میڈیکل لیباریٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی) شامل ہیں۔

پی جی، بی ٹیک، بی ایڈ، ڈی ایل ایڈ، ڈپلوما انجینئرنگ، ریسرچ پروگرامس اور سرٹیفکیٹ کورسس میں داخلے کے لیے یونیورسٹی علیحدہ اعلامیہ جاری کرے گی۔