یوپی الیکشن میں اویسی کی پارٹی کی پوزیشن کیسی رہی؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-03-2022
یوپی الیکشن میں اویسی کی پارٹی کی پوزیشن کیسی رہی؟
یوپی الیکشن میں اویسی کی پارٹی کی پوزیشن کیسی رہی؟

 

 

 آواز دی وائس/لکھنو

  اتر پردیش اسمبلی انتخابات کی 403 سیٹوں کے نتائج آنے شروع ہوگئےہیں۔ اب تک کے رجحانات میں بی جے پی ایک بار پھر اقتدار میں واپسی کرتی نظر آرہی ہے۔

رجحانات کے مطابق بی جے پی واضح اکثریت کے ساتھ دوسری بار یوپی میں حکومت بنانے جا رہی ہے۔ وہیں یوپی انتخابات میں پوری طاقت کے ساتھ اترنے والی اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی حالت بہت خراب ہے۔

 دراصل یوپی انتخابات میں اے آئی ایم آئی ایم کا کھاتہ بھی کھلتا نظر نہیں آ رہا ہے۔ غور طلب ہے کہ اویسی نے یوپی میں پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑا تھا اورامید کی جا رہی تھی کہ ان کا کھاتہ کھل جائے گا۔ ایسا ہوتا نظر نہیں آ رہا۔

 انتخابی مہم کے دوران جس طرح سے پارٹی اس سیٹ پر دعویٰ کر رہی تھی، تمام دعوے جوں کے توں رہے۔ یوپی میں کھاتہ نہ کھولنا اسد الدین اویسی کو مایوس کر سکتا ہے۔ اویسی کو یوپی کے مسلم ووٹروں سے بہت امیدیں تھیں۔

اترپردیش میں جاری اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی میں اب تک کے رجحانات نےتقریباً واضح کر دیا ہے کہ ریاست میں ایک بار پھر بی جے پی حکومت بنانے جارہی ہے۔ رجحانات میں بی جے پی کو واضح اکثریت حاصل ہے۔ اس سے ایک بات تو صاف ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ ایک بار پھر وزیر اعلیٰ بننے جا رہے ہیں۔