سڑک حادثوں میں کتنے لوگوں کی جان گئی؟وزیر ٹرانسپورٹ نے دی جانکاری

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 23-07-2025
سڑک حادثوں میں کتنے لوگوں کی جان گئی؟وزیر ٹرانسپورٹ نے دی جانکاری
سڑک حادثوں میں کتنے لوگوں کی جان گئی؟وزیر ٹرانسپورٹ نے دی جانکاری

 



نئی دہلی: ملک بھر میں اس سال جنوری سے جون کے درمیان قومی شاہراہوں پر ہونے والے حادثات میں 26,770 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔ مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہ نیتن گڈکری نے بدھ کے روز راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بھی بتایا کہ سال 2024 میں قومی شاہراہوں پر 52,609 مہلک حادثات پیش آئے۔

گڈکری نے بتایا کہ بھارتی قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے آئی) نے انتہائی مصروف قومی شاہراہوں اور ایکسپریس ویز، جیسے دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے، ٹرانس-ہریانہ، ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے اور دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر ‘ایڈوانسڈ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم’ (اے ٹی ایم ایس) نصب کیا ہے۔ گڈکری نے کہا، اے ٹی ایم ایس میں الیکٹرانک نفاذ کے آلات شامل ہیں، جو سڑک حادثات کی فوری شناخت کرنے اور شاہراہوں کی مؤثر نگرانی میں مدد دیتے ہیں۔

اس سے ہنگامی امداد کے ردعمل کے وقت میں بہتری آتی ہے۔ ایک دیگر سوال کے جواب میں گڈکری نے بتایا کہ گزشتہ تین برسوں میں 1,12,561 کلومیٹر قومی شاہراہوں کا سڑک سلامتی آڈٹ کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے خطرناک مقامات کی شناخت اور ان میں بہتری لانا ہے۔