انڈرگریجویٹ کورسیز میں اب تک کتنے داخلے؟ دہلی یونیورسٹی نے بتایا

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 13-08-2025
انڈرگریجویٹ کورسیز میں اب تک کتنے داخلے؟ دہلی یونیورسٹی نے بتایا
انڈرگریجویٹ کورسیز میں اب تک کتنے داخلے؟ دہلی یونیورسٹی نے بتایا

 



نئی دہلی: دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) نے بتایا ہے کہ اس نے بی اے، بی ایس سی، بی کام سمیت مختلف انڈر گریجویٹ کورسز میں داخلے کے تیسرے مرحلے میں اب تک 67,582 طلبہ کے داخلوں کی تصدیق کر دی ہے۔ بدھ کو جاری کیے گئے اعداد و شمار میں یہ معلومات فراہم کی گئیں۔ یونیورسٹی نے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیوں (ECA)، کھیل اور یونیورسٹی کے ملازمین کے بچوں/انحصار کرنے والوں (CW) کے زمرے میں سیٹوں کی الاٹمنٹ 15 اگست کو جاری کی جائے گی۔

حالیہ مرحلے میں کُل 7,061 سیٹیں الاٹ ہوئیں، جن میں پرفارمنس پر مبنی پروگراموں میں داخل طلبہ بھی شامل ہیں۔ ڈی یو نے 8 اگست کو شام 5 بجے ’’مڈ انٹری‘‘ کا آپشن کھولا، تاکہ پچھلے راؤنڈ میں رہ جانے والے طلبہ تعلیمی سال 2025-26 کے لیے درخواست دے سکیں۔

’کامن سیٹ الاٹمنٹ سسٹم‘ (CSAS) کے تحت ’’مڈ انٹری‘‘ میں وہ امیدوار ایک ہزار روپے فیس ادا کر کے شامل ہو سکتے ہیں جنہوں نے پہلے رجسٹریشن نہیں کرایا تھا یا داخلے کے دوسرے مرحلے کو مکمل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ یونیورسٹی کے ایک عہدیدار نے کہا، یہ ان طلبہ کے لیے ایک موقع ہے جو کسی وجہ سے پہلے CSAS میں حصہ نہیں لے پائے تھے۔

مڈ انٹری کے ذریعے وہ اب داخلے کے عمل میں شامل ہو سکتے ہیں۔ یونیورسٹی میں موجودہ تعلیمی سال کے لیے 69 کالجوں میں 79 انڈر گریجویٹ کورسز میں کُل 71,624 سیٹیں ہیں۔