ہندوستانی نوجوان راشدخان کیسےبن گیا دبئی کااعلیٰ کاروباری؟

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 16-10-2021
ہندوستانی نوجوان راشدخان کیسےبن گیا دبئی کااعلیٰ کاروباری؟
ہندوستانی نوجوان راشدخان کیسےبن گیا دبئی کااعلیٰ کاروباری؟

 

 

غوث سیوانی،نئی دہلی

صحیح وقت پرمناسب فیصلہ اوردرست منصوبہ بندی انسان کی کامیابی میں اہم رول نبھاتی ہے۔ محمدراشدخان کودبئی کے اہم کاروباریوں میں شامل کرنے کا کام بھی،ان کے بروقت فیصلے نے کیا۔آج دبئی میں ان کی شناخت ہےاوران کے کاوربار سے بڑی تعداد میں لوگ جڑے ہوئے ہیں۔

کم عمرمیں بڑی کامیابی

محض بتیس سال کی عمرمیں انھوں نے وہ کامیابی پائی ہے جو پوری زندگی کی محنت کے بعد بھی لوگ حاصل نہیں کرپاتے۔ راشدخان کا تعلق گجرات(ہندوستان) سے ہے۔ جدوجہد اور بروقت فیصلہ سے اس متحرک ہندوستانی نوجوان کاروباری نے دبئی کی کاروباری دنیا میں اپنے لئے جگہ بنائی ہے۔

محمد راشد خان نے ریل اسٹیٹ ، انٹرٹینمنٹ ، پٹرولیم ، کرپٹو کرنسیز ، ہوٹل چین بزنس ، اور کچھ دوسرے شعبوں میں اپنی مضبوط موجودگی دکھائی ہے۔

وہ فیشن کے حلقوں میں بھی مقبول ہیں اور انھیں ملک بھر میں منعقد ہونے والے بہت سے ایلیٹ فیشن ایونٹس میں مدعو کیا جاتا ہے،کیونکہ وہ اپنی بے پناہ صلاحیتوں اور کاروباری دنیا میں اثرکے سبب اس کے مستحق ہیں۔

دوسروں کے لئے حوصلہ افزا

راشد خان ،شاہی خاندان کے رکن شیخ حمدان بن احمد المکتوم سے بھی جڑے ہوئے ہیں، جوعالمی سطح پر اعلیٰ حکومتی تعاون کے لیے مشہور ہیں۔ مختصر عرصے میں ایک کامیاب کاروباری شخص کے طور پر ان کی مستحکم ترقی بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن ہے، جنہوں نے اس نوجوان کاروباری کو اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں قدم بہ قدم بڑھتے دیکھا ہے۔

بہت سے لوگ اس مقام تک نہیں پہنچ سکتے ، لیکن راشد کی غیر معمولی صلاحیت ، نے تمام رکاوٹیں توڑ دیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ انھوں نے کامیاب کیریئر کیسے بنایا جو کہ ان لوگوں کے لیے ایک حوصلہ افزا بات ہے جو کاروباری دنیا میں اپنے راستے پرآگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ "زندگی میں کچھ حاصل کرنے کے لیے محنت ، توجہ اور جذبےکی ضرورت ہوتی ہے۔

جو ناکامی کے خوف سے قدم پیچھے نہیں ہٹاتے،وہ زندگی میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ اب وہ اپنی کریپٹو کرنسی کو زبردست کاروباری کامیابی کے ساتھ جاری کرنے کے لیے تیار ہیں ، جو جلد ہی بازاروں میں پہنچے گی۔

 

محمد راشد خان نے اپنے نئے اقدام کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا ، "اس جگہ میں کئی گنا بڑھنے کی زبردست صلاحیت موجود ہے ، اور یہ ہتھوڑا مارنے کا صحیح وقت ہے۔"

 

زیادہ حاصل کرنے کی کوشش

وہ کہتے ہیں کہ وہ اپنے ہاتھ بھرے ہونے کے باوجود مسلسل زیادہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ محمد راشد خان کی کامیابی کی کہانی واقعی متاثر کن ہے ، جس میں بہت سے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی کافی صلاحیت موجود ہے جو ترقی کرناچاہتے ہیں۔

دبئی میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ دبئی کی متنوع زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے راشد نے کہا ، "دبئی کثیر الثقافتی شہر ہے۔ اس نے سماجی رویے کو زبردست طریقے سے مدد کی ہے اور رواداری اور ہم آہنگی میں اضافہ کیا ہے۔

تمام بااثر افراد ، تاجروں کی اپنے معاشرے کے لیے ذمہ داری ہے۔ معاشرے کو زیادہ متنوع کرنے میں مدد کرنے کے لیے ہر ممکن طریقے سے اپنا حصہ ادا کرتا ہوں۔

سوشل میڈیا پر سرگرم

راشد، بچپن سے ایک پرجوش اور ثابت قدم شخص ہیں۔ راشد کا انداز اور رویہ ان کی شخصیت اور کردار کا آئینہ دار ہے۔ وہ ہمیشہ اپنے دوستوں اورفالورز کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متاثر کرتے ہیں۔

جہاں وہ اپنی روز مرہ کی زندگی اور اس سے منسلک ہر چیز کو اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔وہ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر میں بے مثال بلندیوں کو حاصل کرنے کے منتظر ہیں اور ایسے لوگوں کے لیے ایک پلیٹ فارم بنانا چاہتے ہیں جن میں ٹیلنٹ ہو پھر بھی وہ بے روزگاری کا سامنا کر رہے ہوں۔

وہ مزید کہتے ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ لامتناہی رکاوٹیں آپ کے آگے بڑھنے کی حوصلہ شکنی کریں ، لیکن کامیابی حاصل کرنے کے لیے عزم اورحوصلہ آپ کو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھناچاہیے۔