ممبئی: بالی وڈ کے اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان لیلاؤتی اسپتال میں داخل ہیں، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی صحت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ اب سلیم خان کی صحت کے بارے میں تازہ اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔ لیلاؤتی کے ڈاکٹروں نے ان کی صحت سے متعلق معلومات دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ انہیں کب اور کس حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔
ڈاکٹر جمیل پارکر، جو سلیم خان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں، نےکہا:انہیں ہلکا برین ہیمرج ہوا تھا، جس میں سرجری کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ان پر ڈیجیٹل سبٹریکشن انجیوگرافی (DSA) کی گئی، لیکن اسے سرجری نہیں کہا جائے گا۔ انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ پہلے انہیں ڈسچارج کرنے کی بات تھی، لیکن جب وہ کچھ بہتر محسوس کریں گے تب اس بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
VIDEO | Mumbai: Dr Jalil Parkar, Pulmonologist, Lilavati Hospital, briefs the media about the health condition of veteran screenwriter Salim Khan. He says,"Yesterday morning he was admitted to Lilavati Hospital. He was brought in by his family physician whose name is Doctor… pic.twitter.com/WcG29aMQCu
— Press Trust of India (@PTI_News) February 18, 2026
فی الحال وہ وینٹیلیٹر پر ہیں، مگر بہتر ہو رہے ہیں۔ امید ہے کہ کل انہیں وینٹیلیٹر سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ البتہ عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کی بحالی کچھ سست ہے۔ ڈاکٹر پارکر نے آگے بتایا کہ کل یعنی 17 فروری کو سلیم خان کو فیملی ڈاکٹر چوپڑا کی ہدایت پر لیلاؤتی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
ان کا بلڈ پریشر بھی زیادہ تھا، اس لیے حفاظتی تدابیر کے تحت انہیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا۔ اب وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ سلیم خان کی خیریت جاننے والوں کا سلسلہ بھی مسلسل جاری ہے۔ خاندان کے افراد کے علاوہ فلم انڈسٹری کے دیگر لوگ بھی اسپتال پہنچ کر ان کی عیادت کر رہے ہیں۔ معروف لکھاری جاوید اختر آج صبح ایک بار پھر سلیم خان سے ملاقات کے لیے اسپتال پہنچے۔ اداکار سلمان خان بھی مسلسل اسپتال کے چکر لگا رہے ہیں۔